کراچی میں قائم جرمن قونصل خانے نے اچانک غیر یورپی شہریوں کے لیے تمام خدمات معطل کر دیں، جس کا اعلان 28 جولائی 2025 کو قونصل خانے کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر کیا گیا۔
یہ معطلی خاص طور پر سندھ اور بلوچستان کے شہریوں کو متاثر کر رہی ہے جو تعلیمی، سیاحتی، کاروباری اور خاندانی ویزوں کے لیے کراچی کے قونصل خانے پر انحصار کرتے ہیں۔
قونصل خانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تمام طے شدہ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اب درخواست دہندگان کو خدمات بحال ہونے پر دوبارہ آن لائن رجسٹریشن کروانا ہوگی۔ تاہم، خدمات کی بحالی کے لیے کوئی واضح ٹائم لائن فراہم نہیں کی گئی۔
وجوہات کی عدم وضاحت سے متاثرہ افراد میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ خاص طور پر وہ طلبہ جن کی تعلیم جلد شروع ہونے والی ہے، شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا ہیں۔
جرمنی میں تعلیم، کاروبار اور روزگار کے مواقع کے خواہشمند ہزاروں پاکستانیوں نے واضح ٹائم لائن اور بہتر کوآرڈینیشن کا مطالبہ کیا ہے۔
اس غیر متوقع معطلی کے باعث متعدد تعلیمی منصوبے اور پیشہ ورانہ مواقع خطرے میں پڑ چکے ہیں۔
دیکھیں: عالمی روابط کی مضبوطی کیلئے پاکستان کا اوپن ڈور ویزا پالیسی شروع کرنے کا اعلان