عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے نمایاں نام ٹی ٹی پی کی سیاسی کمیشن کے سربراہ مولوی فقیر باجوڑی کے بیٹے مولوی فرید منصور کا ہے،

September 14, 2025

زلمے خلیل زاد سمیت دیگر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ملا عب الغنی برادر اخوند سے ملاقات کی۔

September 14, 2025

افغان شہریوں کے بارے میں جرمنی کی پالیسی اور پاکستان سے موازنہ

جرمنی حکومت کا اپنے فیصلے نظرِ ثانی کرنا دراصل قانونی و سفارتی دباؤ کا نتیجہ ہے

1 min read

جرمنی حکومت کا اپنے فیصلے نظرِ ثانی کرنا دراصل قانونی و سفارتی دباؤ کا نتیجہ ہے

جرمنی کے فیصلہ کی خبر سن کر پاکستان میں منتظر افغان شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے

August 27, 2025

جرمن حکومت نے اپنی سابقہ پالیسی پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے افغان باشندوں کو جرمنی میں داخلے کی اجازت دے دی
جرمنی کی مرتب کردہ پالیسی کے تحت وہ کمزور افغان شہری جو پاکستان میں رہائش پذیر تھے انکو دوبارہ داخلے کی اجازت دے دی گٗی ہے۔

جرمن حکومت کی جانب سے منگل کے روز یہ بیان جاری کیا گیا کہ جرمنی ان افغان شہریوں کے داخلے پرعائد پابندی ختم کرنے جارہا ہے جنہیں جرمنی حکومت نے رہاٗش دینے کا وعدہ کیا تھا۔ حکومت کا اپنے فیصلے کو واپس لینا دراصل قانونی و سفارتی دباؤ کا نتیجہ ہے۔

ایک اندازے کے مطابق 2,000 افغان شہری ہیں جنہیں مختلف خطرات کے پیشِ نظر جرمنی منتقلی کی منظوری دی گئی تھی۔ افغان شہریوں گزشتہ کئی مہینوں سے پاکستان میں منتظر تھے کہ کب جرمنی حکومت اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے قانونی راستہ اختیار کرے گی۔ کیونکہ چند ماہ قبل جرمنی حکام نے سابقہ فیصلے کو واپس لیتے ہوئے بجائے کاروائی کرنے کے یا حکمت عملی تیار کرنے بلا وجہ معاملے کو طول دے رہی تھی۔

وہ افغان شہری جو جرمنی حکومت کے فیصلے کے انتظار میں شب و روز پاکستان میں بسر کررہے ہیں، جرمنی حکومت کے فیصلہ کی خبر سن کر ان شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جرمنی حکومت کے حالیہ فیصلہ کو کچھ ماہرین پاکستان کی افغان مہاجرین کے متعلق مرتب کردہ پالیسی پر قیاس کررہے ہیں کہ پاکستان نے بھی افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن انکو یہ سمجھنا ہوگا کہ ریاستِ پاکستان نے عالمی قوانین کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے تدریجی بنیادوں پر افغان شہریوں کو واپس اپنے وطن بھیج رہی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک کی پالیسی میں واضح فرق ہے پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی و بدامنی کا شکار رہنے کے باوجود افغان شہریوں کو پرامن اور با وقار طریقے سے واپس بھیجنا دراصل پاکستان کی کامیاب سفارتکاری پر استدلال کرتی ہے۔

جبکہ دوسری جانب جرمنی سمیت مغربی ممالک میں افغان شہریوں کی تاخیر کے باعث بحیثیتِ منتظم کے ریاستِ پاکستان پر بوجھ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ لہذا عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے تمام ممالک کو چاہیے کہ افغان شہریوں کے داخلے میں تاخیری حربے ختم کرتے ہوئے انہیں اپنے ہاں سکونت اختیار کرنے دیں۔

متعلقہ مضامین

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *