"> گوجرانوالہ دلہن قتل کیس

گوجرانوالہ: دلہن کے قتل کیس میں مرکزی ملزم کی کزن اور مقتولہ کی دوست گرفتار

گوجرانوالہ میں ولیمے کے دن دلہن صباء کے قتل کیس میں مرکزی ملزم سرفراز کی کزن اور مقتولہ کی دوست عروب کو گرفتار کرلیا گیا۔
گوجرانوالہ دلہن قتل کیس

گوجرانوالہ میں دلہن صباء کے قتل کیس میں نامزد ملزمہ عروب گرفتار، تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ مرکزی ملزم سرفراز کی کزن اور مقتولہ کی دوست ہے۔

October 28, 2026

گوجرانوالہ میں ولیمے کے دن دلہن صباء کے قتل کے مقدمے میں نامزد اس کی دوست عروب کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ مرکزی ملزم سرفراز کی کزن بھی ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ عروب اور سرفراز کے اہل خانہ مبینہ واردات سے پہلے آگاہ تھے۔ ملزمان کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کے لیے قانونی کارروائی بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہفتے کے روز ولیمے کی تقریب سے واپسی پر دلہن صباء کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تین ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا، جس میں عروب کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم سرفراز مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم لڑکی کے اہل خانہ نے رشتے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر میں شوہر کی فائرنگ سے خاتون اور اس کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ملزم کی تلاش میں ہے۔

October 28, 2026

لاہور میں چلتی موٹر سائیکل پر لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے آن لائن بائیک رائیڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے خود کو بچانے کے لیے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگائی تھی۔

October 28, 2026

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کا عہدے سے استعفا، بینچوں کی تشکیل اور اہم کیسز نہ ملنے پر تحفظات۔

October 28, 2026

اسرائیل کے ابتدائی انتخابی نتائج میں نیتن یاہو کے اتحاد کو 59 اور گادی آئزنکوٹ کے دھڑے کو 46 نشستیں ملی ہیں۔ حکومت بنانے کے لیے 61 نشستیں درکار ہیں۔

October 28, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *