"> لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کا عہدے سے استعفا، بینچوں کی تشکیل اور اہم کیسز نہ ملنے پر تحفظات۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا

October 28, 2026

ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے، جس کے بعد عدالتی اور قانونی حلقوں میں مختلف خدشات اور مباحث جنم لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کو لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹنگ کے بعد سے اہم اور حساس کیسز کے بجائے صرف فیملی اور معمولی نوعیت کے مقدمات سونپے جا رہے تھے، جس پر وہ شدید تحفظات محسوس کر رہے تھے۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے عدالتی روسٹر میں ان کی ڈیوٹی راولپنڈی بینچ (2 نومبر سے 24 نومبر) میں لگائی گئی تھی، جسے انہوں نے دل پر لیا اور نظر انداز کیے جانے کے احساس کے باعث استعفا کا فیصلہ کیا۔

اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس کے مطابق استعفے میں انتظامیہ اور ایگزیکٹو کے عدالتی امور میں بڑھتے ہوئے عمل دخل، آئینی ترمیم سے متعلق تحفظات اور ذاتی وجوہات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے رواں سال 29 اپریل 2026 کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے نقل مکانی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں بطور جج ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

متعلقہ مضامین

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر میں شوہر کی فائرنگ سے خاتون اور اس کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ملزم کی تلاش میں ہے۔

October 28, 2026

لاہور میں چلتی موٹر سائیکل پر لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے آن لائن بائیک رائیڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے خود کو بچانے کے لیے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگائی تھی۔

October 28, 2026

گوجرانوالہ میں ولیمے کے دن دلہن صباء کے قتل کیس میں مرکزی ملزم سرفراز کی کزن اور مقتولہ کی دوست عروب کو گرفتار کرلیا گیا۔

October 28, 2026

اسرائیل کے ابتدائی انتخابی نتائج میں نیتن یاہو کے اتحاد کو 59 اور گادی آئزنکوٹ کے دھڑے کو 46 نشستیں ملی ہیں۔ حکومت بنانے کے لیے 61 نشستیں درکار ہیں۔

October 28, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *