خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیا گیا، جبکہ بہتر گورننس پر بھی زور دیا گیا۔

October 2, 2026

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی بات بہت آگے بڑھ چکی ہے اور اب اس کے نفاذ کے تکنیکی معاملات پر گفتگو ہو رہی ہے۔

October 2, 2026

طالبان کا جبر جاری: یوناما کے 2 افغان اہلکار بلاوجہ گرفتار

ہرات میں طالبان نے یوناما کے دو افغان ملازمین کو حراست میں لے کر اقوام متحدہ کو ان تک رسائی سے روک دیا ہے۔
طالبان کا جبر جاری: یوناما کے 2 افغان اہلکار بلاوجہ گرفتار

ہرات میں طالبان کے ہاتھوں یوناما کے دو افغان اہلکاروں کی گرفتاری نے عالمی قوانین اور طالبان کے طرزِ حکمرانی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

August 12, 2026

افغانستان کے شہر ہرات میں 9 اگست کو طالبان انتظامیہ نے یوناما کے دو افغان ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ کے حکام کے مطابق طالبان کی جانب سے تاحال گرفتاری کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی زیرِ حراست ملازمین تک ادارے کی رسائی ممکن بنائی گئی ہے۔

اقوام متحدہ نے واقعے پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے طالبان انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی معاہدو ں کے تحت اقوام متحدہ اور اس کے اہلکاروں کو حاصل استثنیٰ اور مراعات کا احترام کریں۔ تاہم طالبان کی جانب سے اس معاملے پر فی الحال کوئی سرکاری موقف یا وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ پیش رفت طالبان کے اس موقف پر سوالات قائم کرتی ہے جس میں وہ خود کو ایک شورش پسند تحریک کے بجائے ذمہ دار حکومت کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ اقتدار پر قبضے کے بعد سے طالبان کے زیرِ انتظام اداروں پر شہریوں کے تحفظ کے بجائے من مانی گرفتاریوں اور جبر و تشدد کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ماضی کی رپورٹس بھی طالبان کے دورِ حکومت میں غیر قانونی حراستوں، جبری گمشدگیوں اور نا انصافی کو دستاویزی شکل میں پیش کر چکی ہیں۔ عالمی ادارے کے نمائندوں کی ہرات میں بلاجواز گرفتاری کو اسی سلسلہ وار پالیسی کی ایک تازہ کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی ادارے کے ساتھ شفافیت سے گریز کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ حکمران نظم قانون اور عالمی ضوابط کی پاسداری سے قاصر ہے۔ پانچ برس گزرنے کے باوجود ریاستی ڈھانچے کو خوف اور عدم جوابدہی کے اصولوں پر چلایا جا رہا ہے۔

عالمی برادری اور بالخصوص مغربی ممالک کے لیے یہ واقعہ ایک واضح اشارہ ہے کہ طالبان کا طرزِ عمل ہنوز کسی متوازن ریاستی نظم کے مطابق نہیں۔ نقادوں کا ماننا ہے کہ اقوام متحدہ کے عملے کی گرفتاری کے بعد عالمی سطح پر اس رویے پر محض مذاکرات کے بجائے سخت اور عملی موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

دیکھیے: پانچ سال بعد بھی طالبان کی حکمرانی میں عسکری ڈھانچہ برقرار: یوناما رپورٹ

متعلقہ مضامین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ٹھکانے تباہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

October 3, 2026

شمالی وزیرستان اور قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

October 2, 2026

مقبوضہ کشمیر میں سابق پاک فوجی کی ہلاکت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا؛ محمد آصف خود میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے۔

October 2, 2026

قصور میں پاک بھارت سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی مبینہ فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

October 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *