سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت، انتقامی کارروائیاں بند، قیدی آزاد کرنا پڑیں گے: بلاول بھٹو

زور زبردستی سندھ کی تقسیم ہوئی توکراچی کی سڑکوں پر خون بہےگا، بلاول کا انتباہ

بلاول بھٹو نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی میں خونریزی ہو سکتی ہے، جبکہ انہوں نے سیاسی نظام کو ری سیٹ کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

عمران خان صوبوں کو چھوٹے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنےکے حامی ہیں: سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ کے مطابق عمران خان صوبوں کو چھوٹے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے کے حامی ہیں، تاہم مذاکرات صرف اس معاملے تک محدود نہیں ہوں گے۔
مران خان صوبوں کو چھوٹا کرنے کے حامی ہیں، سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان صوبوں کو چھوٹے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے کے حامی ہیں۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی تک پارٹی رہنماؤں کی رسائی اور بشریٰ بی بی کو ریلیف دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

November 17, 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان صوبوں کو چھوٹے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے کے حامی رہے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ صوبوں کا حجم کم ہونا چاہیے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان سے براہ راست بات چیت ہونی چاہیے۔ اگر بانی پی ٹی آئی تک پارٹی کے تمام رہنماؤں کو رسائی دی جائے تو مذاکرات کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان صفدر سے بھی کہا گیا ہے کہ ان سے اصولی بنیادوں پر بات کی جائے، جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ آگے کیا راستہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔

عمران خان تک رسائی

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک سب کی رسائی ضروری ہے تاکہ معاملات پر براہ راست گفتگو ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ القادر کیس کی اپیلوں پر جس تیزی سے اصرار کیا جارہا ہے، اس سے تشویش پیدا ہورہی ہے۔

صوبوں کی تقسیم سے متعلق مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ صوبوں کو چھوٹا کرنے اور انتظامی یونٹس قائم کرنے کی بات کرتے رہے ہیں، تاہم مذاکرات صرف اسی ایک معاملے تک محدود نہیں ہوں گے۔

پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے بشریٰ بی بی کو ریلیف دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو اپنی مرضی کے ہسپتال منتقل ہونے کی سہولت ملنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

ماہرین نے بلاول بھٹو کی حالیہ تقریر کو توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کی کارکردگی، نئے صوبوں کی مخالفت اور آئینی ترامیم پر ان کے مؤقف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

November 17, 2026

بلاول بھٹو نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی میں خونریزی ہو سکتی ہے، جبکہ انہوں نے سیاسی نظام کو ری سیٹ کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

November 17, 2026

اسلام آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ تشدد قرار دی گئی ہے۔

November 17, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پاک فوج کے جوانوں کے سامنے ایک مقامی بچے کے بے خوف کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

November 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *