بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نےگفتگوکرتےہوئےکہا کہ عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم بھی جلد آکر احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کاکہناتھا کہ عمران خان کی احتجاجی تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، عمران خان کا کہنا ہے کہ اب کوئی اور راستہ نہیں بچا، تمام دروازے بند ہو چکے ہیں۔
عمران خان کی رہائی کے لیے نئی تحریک کا آغاز
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ تحریک 5 اگست کو اپنے عروج کو پہنچے گی کیونکہ اس دن خان کی قید کو دو سال پورے ہو جائیں گے اور پی ٹی آئی قیادت جلد ہی احتجاجی تحریک کی مکمل تاریخ اور منصوبے کا اعلان کرے گی ۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ سلیمان اور قاسم ملک پہنچنے کے بعد احتجاجی تحریک میں شریک ہونگے جہاں وہ اپنے والد پر ہونے والے ظلم کے بارے میں انسانی حقوق کے اداروں کو آگاہ کریں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی آزادی، انصاف اور قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہوں کیونکہ عوام کے حقوق چھین لیے گئے ہیں اور عدلیہ نے بھی انصاف دینا چھوڑ دیا ہے ۔
علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ احتجاجی تحریک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، وہ اپنے عہدوں سے الگ ہو جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی بات نہیں کی بلکہ وہ مکمل طور پر تحریک پر فوکس کر رہے ہیں۔
یہ باتیں ایسے وقت پر سامنے آئی ہیں جب عمران خان جیل میں قید ہیں اور پی ٹی آئی ملک میں اپنی احتجاجی تحریک کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔