اقوام متحدہ کی 38ویں رپورٹ نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں اور 2 ہزار جنگجوؤں کی موجودگی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

August 22, 2026

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

August 22, 2026

اورکزئی میں امن کمیٹی کی کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

August 22, 2026

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی، عمران خان کی فوری ہسپتال منتقلی کا بھی مطالبہ۔

August 22, 2026

زیک گولڈ اسمتھ کا برطانوی حکومت کو خط عمران خان کی حمایت میں عالمی اور اسرائیلی لابی کے متحرک ہونے کا کھلا ثبوت ہے۔

August 22, 2026

مولانا فضل الرحمن کا متحدہ اپوزیشن کا اعلان عوامی مسائل سے زیادہ اپنی سیاسی اہمیت بچانے کی کوشش ہے۔

August 22, 2026

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا انڈونیشیائی اہلکاروں کے قتل پر اظہارِ افسوس، عالمی امن کوششوں کے لیے بڑا خطرہ قرار

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے لبنان میں تین انڈونیشیائی امن پسندوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے
سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے لبنان میں تین انڈونیشیائی امن پسندوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے لبنان میں یو این امن مشن پر حملے کے خلاف سلامتی کونسل میں آواز اٹھا دی۔ انہوں نے انڈونیشیائی اہلکاروں کے قتل کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا

April 1, 2026

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران لبنان میں اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس کے تین انڈونیشیائی امن پسندوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور عالمی امن کی کوششوں پر کاری ضرب قرار دیا ہے۔

سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ یہ المناک اور انتہائی تشویشناک واقعہ بین الاقوامی برادری کے اس مشترکہ عزم کے خلاف ہے جس کا مقصد عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اقوامِ متحدہ کے پرچم تلے خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانا کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

سفیر عاصم افتخار نے مزید کہا کہ یہ واقعہ یو این امن مشن کے بنیادی اصولوں کو مجروح کرتا ہے۔ پاکستان نے عالمی ادارے پر زور دیا کہ وہ امن پسندوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور اس گھناؤنے فعل کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ واضح رہے کہ پاکستان خود بھی اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں سب سے زیادہ دستے فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور اس حوالے سے عالمی امن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی قدر کرتا ہے۔

دیکھیے: فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن؛ خیبرپختونخوا میں 13 دہشت گرد جہنم واصل

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ کی 38ویں رپورٹ نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں اور 2 ہزار جنگجوؤں کی موجودگی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

August 22, 2026

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

August 22, 2026

اورکزئی میں امن کمیٹی کی کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

August 22, 2026

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی، عمران خان کی فوری ہسپتال منتقلی کا بھی مطالبہ۔

August 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *