ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

ایران نے امریکہ سے مذاکرات کیلئے تین شرائط پیش کردیں، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرانے میں مدد کی پیشکش بھی کردی۔

September 20, 2026

شیخ ہیبت اللہ کے دفتر سے سامنے آنے والی دستاویز میں فتنۃ الہندستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کی ہدایت کا انکشاف ہوا ہے۔

September 20, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، اسرائیل اور افغانستان کا گٹھ جوڑ بے نقاب؛ کرنل راجیش پوار کے تہلکہ خیز اعترافات

بھارتی کرنل راجیش پوار کا پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے تہلکہ خیز اعتراف؛ بھارت، اسرائیل اور افغانستان کے گٹھ جوڑ اور پاکستان کے خلاف مذموم عزائم کا پردہ چاک
بھارتی کرنل راجیش پوار کا پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے تہلکہ خیز اعتراف؛ بھارت، اسرائیل اور افغانستان کے گٹھ جوڑ اور پاکستان کے خلاف مذموم عزائم کا پردہ چاک

بھارتی کرنل (ر) راجیش پوار نے اعتراف کیا کہ بھارت، اسرائیل اور افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کی مالی و عسکری معاونت کر رہے ہیں

March 16, 2026

بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسر کرنل راجیش پوار نے پاکستان میں جاری دہشت گردی کے حوالے سے انتہائی اہم انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے اس امر کا برملا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارت، اسرائیل اور افغانستان کا ایک مذموم اتحاد سرگرم عمل ہے، جو مل کر پاکستان کے امن و امان کو برباد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کرنل راجیش پوار کے مطابق اس تین فریقی گٹھ جوڑ میں ہر ملک کا کردار الگ الگ مگر ہدف ایک ہے۔ بھارت اس دہشت گردی کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے اور فنڈز کی ترسیل میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ اسرائیل جدید ترین اسلحہ اور انٹیلیجنس معلومات کی فراہمی کے ذریعے اس اتحاد کو تقویت پہنچاتا ہے، جبکہ افغانستان کی سرزمین ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہوں کو محفوظ ٹھکانے اور عسکری تربیت فراہم کرنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

بھارتی کرنل نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی قوت اور اس کی اسلامی شناخت دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ تینوں ممالک متحد ہو کر ملک کو کمزور کرنے کی حکمت عملی پر کاربند ہیں۔ یہ انکشافات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب بعض حلقوں کی جانب سے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر تنقید کی جاتی ہے، تاہم ان اعترافات نے یہ حقیقت واضح کر دی ہے کہ پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز کسی داخلی پالیسی کا نتیجہ نہیں بلکہ سرحد پار سے منظم اور مسلط کردہ دشمنی ہے۔

کرنل پوار کا یہ اعتراف ان تمام عناصر کے لیے ایک آئینہ ہے جو پاکستان کے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کے بگاڑ کا ذمہ دار خود پاکستان کو ٹھہراتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں ایک طے شدہ منصوبے کے تحت ریاست کی بنیادوں کو کمزور کرنے کے درپے ہیں، جس کے لیے انہیں اسرائیل اور افغانستان کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہے۔

دیکھیے: بدلتی ہوئی دنیا؛ ایران و امریکہ بحران کے تناظر میں مستقبلِ بلوچستان

متعلقہ مضامین

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *