لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

بھارت میں طلبہ احتجاج: شوبز سے وابستہ شخصیات بھی میدان میں آ گئیں

بھارت میں تعلیمی بدعنوانی کے خلاف طلبہ احتجاج کی حمایت میں سچن ٹنڈولکر، سلمان خان اور نصیر الدین شاہ سمیت متعدد معروف شخصیات سامنے آ گئی ہیں۔
بھارت میں طلبہ احتجاج: ٹنڈولکر، سلمان خان اور دیگر نامور شخصیات میدان میں آ گئیں

بھارت میں طلبہ احتجاج کے حق میں شوبز اور کھیل کی نامور شخصیات نے آواز اٹھا دی ہے۔ سچن ٹنڈولکر اور سلمان خان سمیت دیگر نے تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

July 24, 2026

بھارت میں جاری طلبہ احتجاج کے دوران کھیل اور شوبز سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات بھی مظاہرین کے حق میں سامنے آ گئی ہیں۔ مختلف کھلاڑیوں، اداکاروں اور گلوکاروں نے تعلیمی نظام میں شفافیت، میرٹ اور مساوی مواقع کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مؤثر اصلاحات اور پرامن حل کا مطالبہ کیا ہے۔

کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ ناکامی برداشت کی جا سکتی ہے مگر بے ایمانی اور دھوکہ دہی نہیں، جبکہ اولمپک چیمپئن ابھینو بندرا نے تعلیم کو سیاسی اختلافات سے بالاتر معاملہ قرار دیتے ہوئے ہر نوجوان کے لیے منصفانہ مواقع کا مطالبہ کیا۔

سابق کرکٹرز یوراج سنگھ، شیکھر دھون اور محمد کیف نے بھی طلبہ کے جذبات کو سمجھنے اور مسائل سنجیدگی سے سننے پر زور دیا۔ اولمپک میڈلسٹ میرابائی چانو، ریسلر ونیش پھوگاٹ اور شوٹر منو بھاکر نے بھی طلبہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے تشدد کی بجائے مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کو اپنی غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ اداکار سلمان خان نے طلبہ سے یکجہتی ظاہر کرتے ہوئے پرامن جدوجہد جاری رکھنے کی اپیل کی، جبکہ دیا مرزا نے حکومت سے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔

اداکار عمران خان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو اہم سماجی معاملات پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ ان کے علاوہ عالیہ بھٹ، شبانہ اعظمی، ٹوئنکل کھنہ، کرینہ کپور، ورون دھون، سارہ علی خان، سوناکشی سنہا، دلجیت دوسانجھ، اریجیت سنگھ اور ہما قریشی سمیت متعدد شخصیات نے بھی طلبہ کے مطالبات اور تعلیمی اصلاحات کی حمایت کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *