سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت، انتقامی کارروائیاں بند، قیدی آزاد کرنا پڑیں گے: بلاول بھٹو

زور زبردستی سندھ کی تقسیم ہوئی توکراچی کی سڑکوں پر خون بہےگا، بلاول کا انتباہ

بلاول بھٹو نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی میں خونریزی ہو سکتی ہے، جبکہ انہوں نے سیاسی نظام کو ری سیٹ کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

بھارتی میڈیا کا دفاع ناممکن، بھارتی ماہر نے پراپیگنڈا بے نقاب کر دیا

وائٹ نیوز کے پروگرام میں بھارتی تجزیہ کار اَرویند سہارن نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی میڈیا قابلِ اعتبار نہیں رہا اور وہاں پاکستان مخالف نفرت کو باقاعدہ کاروبار کے طور پر فروخت کیا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کا پرپیگنڈا بے نقاب، بھارتی ماہر نے خود ساکھ پر سوال اٹھا دیے

وائٹ نیوز پر میزبان ماریہ جدون کے سوالات کے جواب میں بھارتی ماہر اَرویند سہارن اپنے میڈیا کا دفاع نہ کر سکے، لاہور پورٹ اور گنگانگر واقعے کی جھوٹی خبروں کا اعتراف کر لیا۔

November 17, 2026

بھارتی ذرائع ابلاغ کے غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل اور پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا پردہ خود بھارتی ماہر نے بے نقاب کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل وائٹ نیوز کے ایک پروگرام میں ہونے والی بحث کے دوران بھارتی تجزیہ کار اَرویند سہارن اپنے ملک کے میڈیا کی ساکھ کا دفاع کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔

پروگرام کی میزبان ماریہ جدون نے گفتگو کے دوران یہ اہم سوال اٹھایا کہ بھارت میں کسی بھی واقعے کی باقاعدہ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی تمام تر ذمہ داری پاکستان پر کیوں عائد کر دی جاتی ہے؟ اس سوال کے جواب میں بھارتی ماہر اَرویند سہارن نے دوٹوک الفاظ میں اعتراف کیا کہ بھارتی میڈیا اب قابلِ اعتبار نہیں رہا۔

اَرویند سہارن نے بھارتی چینلز کی غیر مصدقہ خبروں کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے ماضی میں لاہور پورٹ جیسے غیر موجود مقام پر حملے کی من گھڑت خبر نشر کر دی تھی، جبکہ ٹی وی اسکرینوں پر ہی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی گرفتاری جیسے بے بنیاد دعوے بھی چلا دیے گئے۔ انہوں نے معروف بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کو بھی ایسا صحافی قرار دینے سے گریز کیا جس کی باتوں کو بطور حوالہ پیش کیا جا سکے۔

بھارتی تجزیہ کار نے اس تلخ حقیقت کو بھی تسلیم کیا کہ بھارت میں پاکستان مخالف نفرت کو فلموں اور مرکزی دھارے کے میڈیا (مین اسٹریم میڈیا) میں باقاعدہ ایک کاروبار کے طور پر فروخت کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی نفرت انگیز ماحول کے تحت گنگانگر کے واقعے کا الزام بھی فوری طور پر پاکستان پر لگا دیا گیا، حالانکہ بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ اس واقعے کے مبینہ ملزمان کا تعلق خود بھارتی پنجاب سے تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی میڈیا کا یہی غیر پیشہ ورانہ رویہ اس مخصوص طرزِ فکر کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت بغیر کسی ثبوت کے 100 سے زائد مختلف واقعات کا تعلق پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی سے جوڑ دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کا ہمیشہ سے یہ اصولی مؤقف رہا ہے کہ کسی بھی واقعے کی ذمہ داری عائد کرنے سے قبل ٹھوس اور ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے جائیں، نہ کہ محض ٹی وی اسٹوڈیوز میں بیٹھ کر بے بنیاد الزامات کو حقیقت بنا کر پیش کیا جائے۔ عالمی برادری کو بھی بھارتی میڈیا کے اس رویے کو صحافت کے بجائے نفرت پر مبنی کاروبار کے طور پر دیکھنا چاہیے اور جھوٹے پروپیگنڈے کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی ہونی چاہیے

دیکھیے: اٹلی کے ایک چھوٹے سے قصبے سے کانگریس کی قیادت تک: کون ہے یہ پراسرار خاتون؟

متعلقہ مضامین

ماہرین نے بلاول بھٹو کی حالیہ تقریر کو توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کی کارکردگی، نئے صوبوں کی مخالفت اور آئینی ترامیم پر ان کے مؤقف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

November 17, 2026

بلاول بھٹو نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی میں خونریزی ہو سکتی ہے، جبکہ انہوں نے سیاسی نظام کو ری سیٹ کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

November 17, 2026

اسلام آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ تشدد قرار دی گئی ہے۔

November 17, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پاک فوج کے جوانوں کے سامنے ایک مقامی بچے کے بے خوف کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

November 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *