رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

بھارت بھر میں آج 77واں یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے، کشمیریوں کی عالمی برادری سے یوم سیاہ منانے کی اپیل

یومِ سیاہ کے مظاہروں کے ذریعے کشمیری عوام نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو ایک قابض طاقت کے طور پر تسلیم کرے، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز اور تسلیم شدہ حقِ خودارادیت دلانے میں عملی کردار ادا کرے۔
بھارت بھر میں آج 77واں یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے، کشمیریوں کی عالمی برادری سے یوم سیاہ منانے کی اپیل

بھارتی حکام کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ یومِ جمہوریہ سے قبل بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے لیے مبینہ طور پر 10 ہزار کلو گرام بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ تاہم اس دعوے سے متعلق آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آ سکی۔

January 26, 2026

بھارت آج پیر 26 جنوری 2026 کو اپنا 77 واں یومِ جمہوریہ منا رہا ہے، تاہم مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری اس دن کو یومِ سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ بھارت کا یومِ جمہوریہ ان کی غلامی، حقِ خودارادیت سے محرومی اور دہائیوں پر محیط مظالم کی علامت ہے۔

یومِ سیاہ منانے کی اپیل

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یومِ سیاہ منانے کی اپیل آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے کی گئی۔ اپیل میں کہا گیا کہ بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے باوجود کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقِ خودارادیت سے محروم رکھا ہوا ہے، اس لیے بھارت کے یومِ جمہوریہ کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

یومِ سیاہ کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہے جبکہ سڑکوں پر غیر معمولی خاموشی دیکھی گئی۔ آزاد کشمیر، پاکستان اور مختلف عالمی دارالحکومتوں میں بھارت مخالف ریلیاں اور مظاہرے بھی منعقد کیے گئے جن میں کشمیریوں نے بھارتی قبضے کے خلاف آواز بلند کی۔

سیکیورٹی کے نام پر سخت پابندیاں

ہر سال کی طرح اس بار بھی 26 جنوری کشمیری عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنا۔ بھارتی فورسز نے وادی کشمیر اور جموں ریجن میں غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات نافذ کیے۔ سرکاری تقریبات کے مقامات کی طرف جانے والی سڑکیں خار دار تاروں سے بند کی گئیں، ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی گئی اور بھارتی پیراملٹری فورسز نے سنیفر کتوں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں اچانک ناکے لگا کر گاڑیوں اور شہریوں کی سخت تلاشی لی۔

دس ہزار کلو بارودی مواد برآمد ہونے کا دعویٰ

بھارتی حکام کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ یومِ جمہوریہ سے قبل بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے لیے مبینہ طور پر 10 ہزار کلو گرام بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ تاہم اس دعوے سے متعلق آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آ سکی، جبکہ کشمیری حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے دعوے اکثر سخت سیکیورٹی اقدامات کو جواز فراہم کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔

نئی دہلی میں فوجی طاقت کا مظاہرہ

دوسری جانب بھارت نے دارالحکومت نئی دہلی میں یومِ جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں بھرپور فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ کارتویہ پاتھ پر ہونے والی پریڈ میں میزائل، جنگی طیارے، نئے فوجی یونٹس اور جدید ہتھیاروں کی نمائش کی گئی۔ اس موقع پر برہموس اور آکاش میزائل سسٹمز، راکٹ لانچر سوریہ آستر، مین بیٹل ٹینک ارجن اور دیگر مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی پلیٹ فارمز پیش کیے گئے۔

یورپی قیادت کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

تقریب میں یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈر لیئن بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں۔ بھارتی صدر دروپدی مرمو نے سلامی لی جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، دیگر وفاقی وزرا، عسکری قیادت، سفارت کار اور اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔

تقریب کا مرکزی موضوع اور ثقافتی مظاہرہ

یومِ جمہوریہ کی تقریب کا مرکزی موضوع 150 سالہ ’وندے ماترم‘ رکھا گیا۔ پریڈ کے آغاز میں تقریباً 100 فنکاروں نے ’ودِوِدھتا میں ایکتا‘ یعنی اتحاد میں تنوع کے عنوان سے موسیقی اور ثقافتی مظاہرہ پیش کیا، جس میں مختلف ریاستوں کی ثقافت اور روایات کو اجاگر کیا گیا۔

کشمیریوں کا عالمی برادری سے مطالبہ

یومِ سیاہ کے مظاہروں کے ذریعے کشمیری عوام نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو ایک قابض طاقت کے طور پر تسلیم کرے، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز اور تسلیم شدہ حقِ خودارادیت دلانے میں عملی کردار ادا کرے۔

دیکھیں: طالبان دور میں غذائی بحران بے قابو، ایک کروڑ 70 لاکھ افراد غذائی قلت کا شکار

متعلقہ مضامین

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *