اس سے قبل ہائی کورٹ آف جسٹس کے جج رچرڈ اسپئیرمین کے سی نے ہتکِ عزت کے مقدمے میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

March 4, 2026

اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق صرف 2025 کے دوران 1,100 سے زائد عوامی کوڑوں کی سزائیں ریکارڈ کی گئیں، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہیں۔

March 4, 2026

غیر مصدقہ اطلاعات میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ چند رہنما اپنے اہلِ خانہ سمیت نسبتاً محفوظ سمجھے جانے والے علاقوں کی جانب منتقل ہو گئے ہیں۔

March 4, 2026

آپریشن غضب للحق کے تازہ ترین معرکے میں افغان طالبان کو غیر معمولی جانی و مالی دھچکا لگا ہے؛ 4 مارچ کی شام تک 481 جنگجو ہلاک اور سینکڑوں چیک پوسٹیں تباہ ہو چکی ہیں

March 4, 2026

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں اتوار کے روز احمدی نژاد شہید ہوگئے ہیں۔

March 4, 2026

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں نوجوانوں کو خاندانوں کی رضامندی کے بغیر فرنٹ لائنز پر بھیجا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں سے متعدد افراد کو سرحدی علاقوں کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔ صوبہ تخار سے ایک ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ جبری بھرتیوں میں طالبان ارکان اور عام شہریوں کے درمیان فرق نہیں رکھا جا رہا اور مقامی طالبان افسران کے ذریعے افراد کو کابل منتقل کر کے وہاں سے سرحدی محاذوں پر بھیجا جا رہا ہے۔

March 4, 2026

ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق کر دی

حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے بھارت کے رافیل سمیت 5 طیارے مار گرائے ہیں جس کی شروع میں بھارت نے تردید کی تاہم بعد میں چند بھارتی جرنیلوں نے دبے لفظوں میں اس دعوے کی تائید کی تھی۔ اب ٹرمپ کے اس بیان نے پاکستانی دعوے پر مہر ثبت کر دی ہے۔
پاک بھارت جنگ اور 5 طیارے

July 19, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دورِ صدارت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کو امریکا نے تجارتی دباؤ کے ذریعے روکا۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان حالات شدید کشیدہ ہو چکے تھے اور5 لڑاکا طیارے تباہ کیے جا چکے تھے۔

ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا: “ہم نے کئی جنگیں روکیں، اور یہ سنجیدہ جنگیں تھیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان لڑائی جاری تھی۔ طیارے مار گرائے جا رہے تھے، میرا خیال ہے کہ پانچ لڑاکا طیارے تباہ کیے گئے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ “یہ دونوں ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہی تھیں، اور صورتحال تیزی سے بگڑتی جا رہی تھی۔ لیکن ہم نے اسے حل کیا — تجارت کے ذریعے۔ ہم نے کہا کہ اگر تم لوگ جنگ چاہتے ہو، تو تجارت بھول جاؤ۔”

ٹرمپ نے اس موقع پر ایران کے خلاف امریکی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: “آپ نے حال ہی میں دیکھا، جب ہم نے ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا۔” تاہم ان کے اس دعوے پر کئی بین الاقوامی تجزیہ کاروں نے سوالات اٹھائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازع کو امریکا نے پس پردہ سفارت کاری اور اقتصادی دباؤ سے قابو میں رکھا، تاکہ خطے میں ایٹمی جنگ کا خطرہ نہ بڑھے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش کرتے رہے ہیں تاہم بھارت نے اس مؤقف کو مسترد کیا تھا۔ پاکستان نے اس وقت امریکی کردار کو سراہا تھا۔

حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے بھارت کے رافیل سمیت 5 طیارے مار گرائے ہیں جس کی شروع میں بھارت نے تردید کی تاہم بعد میں چند بھارتی جرنیلوں نے دبے لفظوں میں اس دعوے کی تائید کی تھی۔ اب ٹرمپ کے اس بیان نے پاکستانی دعوے پر مہر ثبت کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

اس سے قبل ہائی کورٹ آف جسٹس کے جج رچرڈ اسپئیرمین کے سی نے ہتکِ عزت کے مقدمے میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

March 4, 2026

اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق صرف 2025 کے دوران 1,100 سے زائد عوامی کوڑوں کی سزائیں ریکارڈ کی گئیں، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہیں۔

March 4, 2026

غیر مصدقہ اطلاعات میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ چند رہنما اپنے اہلِ خانہ سمیت نسبتاً محفوظ سمجھے جانے والے علاقوں کی جانب منتقل ہو گئے ہیں۔

March 4, 2026

آپریشن غضب للحق کے تازہ ترین معرکے میں افغان طالبان کو غیر معمولی جانی و مالی دھچکا لگا ہے؛ 4 مارچ کی شام تک 481 جنگجو ہلاک اور سینکڑوں چیک پوسٹیں تباہ ہو چکی ہیں

March 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *