کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کا توڑ نکال لیا، روسی میڈیا کا دعویٰ

روسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایران کے نئے میزائل امریکی دفاعی نظام کو چکما دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے پینٹاگون تشویش میں مبتلا ہے۔ یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا جب اردن میں ایرانی حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کا توڑ نکال لیا، روسی میڈیا کا دعویٰ

روسی میڈیا کا دعویٰ، ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کا توڑ نکال کر اہداف پر درست حملے کیے، پینٹاگون تشویش میں مبتلا۔

July 19, 2026

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کو ناکام بناتے ہوئے اپنے اہداف پر انتہائی درستگی کے ساتھ نئے حملے کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے نئے میزائل انتہائی تیز رفتاری سے ہدف کی جانب بڑھتے ہیں اور نشانہ بننے سے قبل اپنی پرواز کی سمت اور پوزیشن بار بار تبدیل کرتے ہیں، جس سے دفاعی نظام کے لیے انہیں روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ پینٹاگون اس پیش رفت پر تشویش کا شکار ہے اور اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ تہران حساس اہداف کو کس طرح اس قدر درستگی سے نشانہ بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ان دعوؤں کی امریکی حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اردن میں امریکی فوجی اڈے پر جمعہ کے روز ایرانی حملوں میں دو امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی سینٹکام تصدیق کر چکا ہے، جبکہ ایک فوجی تاحال لاپتہ ہے۔ امریکہ اور ایران کے مابین جاری تنازع مسلسل آٹھویں رات بھی جاری رہا، جس میں دونوں ممالک کے حملوں کا سلسلہ خطے کے کئی ممالک تک پھیل چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *