حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر اہم رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ اس لیے پولیس نے پرانے مقدمات میں جاری وارنٹس پر فوری عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 10, 2026

حوثیوں کے ساحلی شہر موخا پر قبضے سے باب المندب خطرے میں پڑ گیا ہے، جبکہ سعودی اتحادی فورسز نے شدید فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

September 10, 2026

سہارنپور میں فجر سے پہلے مسجد گرا دی گئی، ملبے سے 1909 کی اینٹ اور صدی پرانا کنواں نکلا۔ بابری سے نوح تک، مودی حکومت اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کا مکمل تجزیہ۔

September 10, 2026

افغانستان میں القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ پر عالمی رپورٹس نے مہر لگا دی ہے۔ اس لیے خطے کے امن اور اقتصادی منصوبوں کو درپیش خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

September 10, 2026

گلزادی بلوچ کیس میں قانونی کارروائی کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم سامنے آئی ہے۔ اس لیے غیر مصدقہ دعوؤں کے ذریعے عدالتی نظام پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

September 10, 2026

پاک یو اے ای اسٹریٹجک شراکت داری نئے دور میں داخل ہو گئی ہے۔ اس لیے دونوں برادر ممالک نے دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

September 10, 2026

جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے، آبنائے ہرمز بند رہے گی: ایران

ایران نے واضح کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے خاتمے اور خطے میں جنگ بندی تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔ بحیرۂ احمر اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور حملے مسلسل جاری ہیں۔
جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے، آبنائے ہرمز بند رہے گی: ایران

ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے سے انکار، مطالبات کی منظوری تک بندش برقرار رکھنے کا اعلان۔ تہران کے سخت مؤقف سے خطے میں کشیدگی اور عالمی تجارت پر ممکنہ اثرات کے خدشات بڑھ گئے۔

August 13, 2026

ایران نے امریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران اپنا سخت مؤقف برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نئے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکہ جنگ اور ناکہ بندی ختم کرے، ایران کے منجمد اثاثے بحال کرے اور لبنان و غزہ سمیت پورے خطے میں جنگ بندی پر رضامند ہو، تب ہی آبنائے ہرمز کھولی جائے گی۔ محسن رضائی نے اپنے تازہ بیان میں چین کے ساتھ ایران کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے حال ہی میں ایران کے 13 کروڑ ڈالرز کے ڈیجیٹل اثاثے منجمد کر دیے تھے۔ دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ معاہدہ امریکا کے ساتھ مذاکرات سے الگ معاملہ ہے، تاہم اس معاہدے کی حتمی منظوری ابھی سامنے نہیں آئی۔

بحیرۂ احمر اور ہرمز میں کارروائیاں

عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز، بحیرۂ احمر اور باب المندب میں کشیدگی اور فوجی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ منگل کو یمن کے حوثیوں کے حملے میں بحیرۂ احمر میں ایک مصری ملکیتی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ اس سے ایک روز قبل عمان کے ساحل کے قریب بھی ایک تجارتی جہاز کو مبینہ طور پر حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکی فوج کے مطابق منگل کی رات امریکی بحریہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے ایران کی جنوبی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے لیے پاناما کے پرچم والے بحری جہاز پر 2 میزائل داغے۔ اپریل سے اب تک امریکی افواج کی جانب سے مجموعی طور پر 12 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان جون میں طے پانے والے مفاہمتی معاہدے کی 60 روزہ جنگ بندی کی مدت بھی ختم ہونے والی ہے۔ پاکستان اور قطر سمیت ثالث ممالک دونوں فریقوں کو سفارتی حل کی جانب لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا تو توانائی کی لاکھوں میل طویل تنصیبات، ہزاروں بجلی گھر، امریکی و غیر امریکی نظام اور عالمی انٹرنیٹ سے منسلک بنیادی ڈھانچہ خطرے میں آ سکتا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مشیر محمد رضا نقدی نے دعویٰ کیا کہ ایران جنگ کے دوران جتنے بیلسٹک میزائل اور ڈرون استعمال کر رہا ہے، اس سے زیادہ تیار کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران مقامی ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں پر زیادہ انحصار کر رہا ہے اور جنگ کئی سال تک جاری رہنے کی صورت میں بھی میزائلوں کی تیاری جاری رکھ سکتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے مخالفین ملک میں عوامی بے چینی کو استعمال کرتے ہوئے اندرونی طور پر نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر اہم رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ اس لیے پولیس نے پرانے مقدمات میں جاری وارنٹس پر فوری عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 10, 2026

حوثیوں کے ساحلی شہر موخا پر قبضے سے باب المندب خطرے میں پڑ گیا ہے، جبکہ سعودی اتحادی فورسز نے شدید فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

September 10, 2026

سہارنپور میں فجر سے پہلے مسجد گرا دی گئی، ملبے سے 1909 کی اینٹ اور صدی پرانا کنواں نکلا۔ بابری سے نوح تک، مودی حکومت اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کا مکمل تجزیہ۔

September 10, 2026

افغانستان میں القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ پر عالمی رپورٹس نے مہر لگا دی ہے۔ اس لیے خطے کے امن اور اقتصادی منصوبوں کو درپیش خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

September 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *