اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں فوری کمی اور مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke with Saudi Foreign Minister HH Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 3, 2026
The two leaders exchanged views on the latest developments in the regional situation, emphasizing the urgent need for… pic.twitter.com/EN01zURZfN
گفتگو کے دوران خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان اور چین کے مشترکہ پانچ نکاتی منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جسے خطے میں استحکام کیلئے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
حکام کے مطابق پاکستان خطے میں امن، استحکام اور متوازن سفارتکاری کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
دیکھئیے:صدر ٹرمپ کی حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، متعدد اعلی شخصیات عہدے سے برطرف