ذرائع کے مطابق ملا ہبت اللہ نے حقانی نیٹ ورک کے ایک اہم رکن حافظ بلال کو جیلوں کے امور کی اصلاحاتی ایجنسی میں تکنیکی و پیشہ ورانہ پالیسی کا معین مقرر کیا ہے۔

November 14, 2025

وزیر سدھو نے سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے جبکہ سکھ کمیونٹی کے تحفظات تاحال برقرار ہیں

November 14, 2025

سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے چار دہشت گردوں کو گرفتار لیا، حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی

November 14, 2025

اٹلی نے سراجیو محاصرے کے دوران غیر ملکیوں کی مبینہ سنائپر سفاری کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جن پر شہریوں خصوصاً بچوں کو نشانہ بنانے کے الزامات ہیں

November 14, 2025

افغانستان کے سب سے بڑے بزنس ٹائیکون اور افغان چیمبر آف کامرس کے سابق سربراہ خان جان الکوزئی نے اس حکومتی فیصلے کو خودکشی کے مترادف قرار دیا ہے۔

November 14, 2025

قومی اسمبلی نے مسلح افواج سے متعلق اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا اضافی عہدہ بھی مل جائے گا

November 14, 2025

اسلام آباد خودکش حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی، چار دہشت گرد گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے چار دہشت گردوں کو گرفتار لیا، حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی

[read-estimate]

سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے چار دہشت گردوں کو گرفتار لیا، حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی

مرکزی ملزم ساجد اللہ عرف شینا نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹی پی کمانڈر داد اللہ نے اسے ٹیلی گرام سے احکامات دیے۔

November 14, 2025

سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد جی 11 کچہری حملے کی تحقیقات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے چار خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ملزمان دھماکے کی منصوبہ بندی اور انتظام میں براہ راست ملوث تھے۔ انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی نے خفیہ آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے جو افغانستان میں بیٹھے ٹی ٹی پی کمانڈروں کی ہدایات پر کاروائیاں کر رہا تھا۔

تفتیش کے دوران انکشافات

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم ساجد اللہ عرف شینا نے اعتراف کیا ہے کہ اسے افغانستان سے ٹی ٹی پی کمانڈر سعید الرحمن عرف داد اللہ نے ٹیلی گرام کے ذریعے احکامات دیے تھے۔ جس میں سعید الرحمان عرف داد اللہ نے اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کا کہا تھا۔

خودکش بمبار کی شناخت

مرکزی ملزم کے اعترافات کے مطابق کمانڈر داد اللہ نے خودکش بمبار عثمان عرف قاری کی تصاویر بھی فراہم کی تھیں، جو شینواری قبیلے سے تعلق اور افغانستان کے صوبہ ننگرہار کا رہائشی تھا۔ پاکستان میں آنے کے بعد ساجد اللہ نے اسے اسلام آباد میں ٹھہرایا ہوا تھا۔

خودکش جیکٹ کی فراہمی

دورانِ تفتیش یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ داد اللہ کی ہدایات پر پشاور کے مشہور اکھن بابا قبرستان سے خودکش جیکٹ حاصل کی۔ یہ جیکٹ بعد ازاں اسلام آباد لاکر خودکش بمبار کو پہنائی گئی۔

افغانستان سے براہ راست کنٹرول

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کی مرکزی قیادت نے اس آپریشن کی براہ راست نگرانی کی۔ خودکش بمبار کی آمد سے لے کر رہائش، بارودی جیکٹ کی فراہمی اور حملے تک کے تمام مراحل افغانستان سے ہی کنٹرول کیے گئے۔

دہشت گردہ نیٹ ورک کا صفایا

سیکیورٹی اداروں کے مطابق دھماکے میں ملوث دہشت گرد گروہوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آپریشنل کمانڈر سمیت تین اہم سہولت کار بھی حراست میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔

سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی

ماہرین نے اس آپریشن کو سیکیورٹی فورسز کی کامیابی قرار دے رہے ہیں جس نے نہ صرف خودکش دھماکے کے ذمہ داران کو گرفتار کیا ہے بلکہ انٹرنیشنل بارڈر پر کام کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورک کے طریقہ کار کو بھی بے نقاب کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

ذرائع کے مطابق ملا ہبت اللہ نے حقانی نیٹ ورک کے ایک اہم رکن حافظ بلال کو جیلوں کے امور کی اصلاحاتی ایجنسی میں تکنیکی و پیشہ ورانہ پالیسی کا معین مقرر کیا ہے۔

November 14, 2025

وزیر سدھو نے سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے جبکہ سکھ کمیونٹی کے تحفظات تاحال برقرار ہیں

November 14, 2025

اٹلی نے سراجیو محاصرے کے دوران غیر ملکیوں کی مبینہ سنائپر سفاری کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جن پر شہریوں خصوصاً بچوں کو نشانہ بنانے کے الزامات ہیں

November 14, 2025

افغانستان کے سب سے بڑے بزنس ٹائیکون اور افغان چیمبر آف کامرس کے سابق سربراہ خان جان الکوزئی نے اس حکومتی فیصلے کو خودکشی کے مترادف قرار دیا ہے۔

November 14, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *