حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

September 25, 2026

شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں عمران خان کی ممکنہ منتقلی اور خصوصی تیاریوں سے متعلق مہر بخاری کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔

September 25, 2026

سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے افغان شہریوں کی ہلاکت اور اسلحے کی منتقلی سے متعلق گردش کرنے والی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد پراپیگنڈا ہے۔

September 25, 2026

مشاہد حسین کا دعویٰ تاریخی شواہد کے منافی ہے۔ پاکستان نے اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو تربیت نہیں دی۔

September 25, 2026

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے جاری، نیتن یاہو کا مقبوضہ علاقوں سے واپسی سے انکار

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور خلیجی اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے پر پابندی کا انتباہ دیا ہے۔
جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور خلیجی اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے پر پابندی کا انتباہ دیا ہے۔

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملوں میں تیزی، نیتن یاہو کا مقبوضہ علاقوں سے واپسی سے انکار؛ دوسری جانب آبنائے ہرمز پر امریکا اور ایران کے درمیان لفظی جنگ کے باعث خطے میں تناؤ برقرار۔

June 26, 2026

اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر حملوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جبکہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی فوج مقبوضہ علاقوں سے کسی صورت واپس نہیں جائے گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ تازہ اسرائیلی حملوں میں ان عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے تھے۔ ان حملوں کے نتیجے میں دو شہری شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب ایران نے اسرائیل کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ لبنان کے تمام علاقوں سے فوری طور پر نہ نکلا تو اسے ذلت اور عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری طرف، بحرین میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اہم اجلاس کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکا اور اس کے خلیجی اتحادیوں نے آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت پر ایران کی جانب سے کسی بھی قسم کی فیس، ٹول ٹیکس یا دیگر پابندیاں عائد کرنے کے منصوبے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ کے اس بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ اجازت کے بغیر کسی کو بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سفارتی مبصرین کے مطابق ان متوازی بیانات اور فوجی کارروائیوں کے باعث خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

متعلقہ مضامین

حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مکہ دفاعی معاہدے کے تحت عسکری سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

September 25, 2026

شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں عمران خان کی ممکنہ منتقلی اور خصوصی تیاریوں سے متعلق مہر بخاری کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔

September 25, 2026

سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے افغان شہریوں کی ہلاکت اور اسلحے کی منتقلی سے متعلق گردش کرنے والی رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد پراپیگنڈا ہے۔

September 25, 2026

مشاہد حسین کا دعویٰ تاریخی شواہد کے منافی ہے۔ پاکستان نے اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو تربیت نہیں دی۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *