"> جلال آباد کے علاقے انگور باغ میں 40 گھروں پر طالبان کا زبردستی قبضہ

جلال آباد کے علاقے انگور باغ میں 40 گھروں پر طالبان کا زبردستی قبضہ

جلال آباد کے علاقے انگور باغ میں طالبان اہلکاروں پر 40 خاندانوں کو زبردستی بے دخل کرنے کا الزام ہے، جبکہ متاثرین نے قانونی اسناد کے باوجود ناانصافی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
جلال آباد کے علاقے انگور باغ میں 40 گھروں پر طالبان کا زبردستی قبضہ

جلال آباد میں طالبان اہلکاروں پر 40 خاندانوں کو گھروں سے زبردستی بے دخل کرنے کا الزام۔ متاثرہ شہریوں کا قانونی اسناد کے باوجود انصاف کے لیے احتجاج۔

October 12, 2026

افغانستان کے شہر جلال آباد میں طالبان حکومت کے درجنوں مسلح اہلکاروں پر 40 سے زائد خاندانوں کو زبردستی ان کے مکانات سے بے دخل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 10 اکتوبر کو ننگرہار کے صوبائی مرکز جلال آباد کے علاقے انگور باغ میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کمانڈر شہاب الدین دلاور سے وابستہ 70 سے 80 کے قریب مسلح افراد نے ٹینکوں اور ملٹری گاڑیوں کے ساتھ علاقے کا محاصرہ کیا۔ بعد ازاں رہائشیوں کو فوری طور پر گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا اور ان کا سامان سڑکوں پر پھینک دیا گیا۔

متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس جائیدادوں کی قانونی ملکیت کے تمام ضروری دستاویزات موجود ہیں۔ اس کے باوجود انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دے کر بے دخل کیا گیا۔ رہائشیوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی ملکیتوں پر قبضے کو قانونی جواز فراہم کرنے کے لیے جعل سازی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس کارروائی کے نتیجے میں خواتین اور بچے سخت خوف و ہراس کا شکار ہو گئے جبکہ متاثرہ افراد اپنے ہی گھروں سے محروم ہو کر کھلے آسمان تلے آ گئے۔ شدید متاثرہ شہریوں نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

دیکھیے: صدر مملکت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کی منظوری دے دی، سمری پر دستخط

متعلقہ مضامین

باڑہ خیبر میں توڑ پھوڑ پر پولیس نے جدید ای پی سیز کی مدد سے 25 افغان شہریوں سمیت 50 شرپسند گرفتار کر لیے، اہلکار کے اغواء کی خبریں بے بنیاد قرار۔

October 13, 2026

کراچی میں بند فلیٹ سے دو کم سن بچیوں سمیت ایک خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں ملیں۔ آئی جی سندھ نے تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرلی۔

October 13, 2026

خیبر پختونخوا پولیس کی فلاح کے لیے شہداء پیکیج، تنخواہوں میں اضافے، جدید وسائل اور رکے ہوئے فنڈز کے اجرا سے متعلق چار اقدامات کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

October 13, 2026

پنجشیر اور بغلان میں مزاحمتی گروپس کے حملوں میں طالبان کے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے۔

October 13, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *