حماس نے خلیل الحیہ کو نیا سربراہ منتخب کیا، وہ شہید یحییٰ السنوار کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ہنیہ، سنوار کے بعد اب یہ علم خلیل الحیہ کے ہاتھ میں، شہدا کی جماعت کا سفر جاری۔

July 20, 2026

حماس نے اندرونی انتخابی عمل کے بعد خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے، وہ شہید یحییٰ السنوار کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

July 20, 2026

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی زمینی افواج جدید ساز و سامان اور مسلسل تربیت کی بدولت کسی بھی امریکی دراندازی کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

July 20, 2026

افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کے وعدوں کی خلاف ورزی، اقوامِ متحدہ کی رپورٹس میں ٹی ٹی پی کو پناہ گاہوں اور ماہانہ لاکھوں افغانی کی مالی امداد کی فراہمی کے انکشافات۔

July 20, 2026

تعلیمی نظام میں بدعنوانی اور پرچہ لیک اسکینڈل کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کے پرامن مارچ پر نئی دہلی میں پولیس کا وحشیانہ تشدد، انٹرنیٹ معطل کر دیا گیا۔

July 20, 2026

مون سون بارشوں اور بادل پھٹنے سے ملک بھر میں سیلابی صورتحال، نگر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 4 مزدور جاں بحق، این ڈی ایم اے کا گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے لیے فلیش فلڈ الرٹ جاری۔

July 20, 2026

امریکا کا یوٹرن: جے ڈی وینس ہی اسلام آباد مذاکرات کیلئے امریکی وفد کی قیادت کریں گے، متضاد بیانات کے بعد تصدیق

وائٹ ہاؤس نے ایک اور وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالات میں تبدیلی آئی ہے اور اب جے ڈی وینس نہ صرف اسلام آباد جائیں گے بلکہ وہی امریکی وفد کی قیادت بھی کریں گے۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق “صورتحال بدل گئی ہے”، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا گیا۔
جے ڈی وینس پاکستان آ رہے ہیں

بعض امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف پاکستان جائیں گے جبکہ جیرڈ کشنر بھی اس عمل میں شامل ہوں گے، جس سے صورتحال مزید غیر واضح ہو گئی۔

April 19, 2026

واشنگٹن/اسلام آباد: امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے لیے اسلام آباد آنے والے وفد کی قیادت کے حوالے سے چند گھنٹوں میں متضاد بیانات سامنے آنے کے بعد بالآخر وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس ہی امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔

ابتدائی طور پر امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ مائیک والٹز نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔ تاہم اس کے فوراً بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا کہ سکیورٹی وجوہات اور کم وقت کے باعث وینس اس دورے میں شریک نہیں ہوں گے۔

اس دوران بعض امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف پاکستان جائیں گے جبکہ جیرڈ کشنر بھی اس عمل میں شامل ہوں گے، جس سے صورتحال مزید غیر واضح ہو گئی۔

تاہم بعد ازاں وائٹ ہاؤس نے ایک اور وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالات میں تبدیلی آئی ہے اور اب جے ڈی وینس نہ صرف اسلام آباد جائیں گے بلکہ وہی امریکی وفد کی قیادت بھی کریں گے۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق “صورتحال بدل گئی ہے”، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا گیا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق امریکی وفد میں جے ڈی وینس کے ساتھ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے، جو ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے لیے اہم مذاکرات کریں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق چند گھنٹوں میں پالیسی کا اس طرح بدلنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مذاکرات کی اہمیت اور حساسیت انتہائی زیادہ ہے، اور امریکا اس عمل کو ہر ممکن سطح پر کامیاب بنانے کے لیے اپنی اعلیٰ قیادت کو شامل کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے یہ مذاکرات امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کی ایک اہم کوشش سمجھے جا رہے ہیں، جہاں پاکستان ایک کلیدی ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔

دیکھئیے:ٹرمپ کا بڑا اعلان، امریکی نمائندے مذاکرات کے لیے کل شام اسلام آباد پہنچیں گے

متعلقہ مضامین

حماس نے خلیل الحیہ کو نیا سربراہ منتخب کیا، وہ شہید یحییٰ السنوار کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ہنیہ، سنوار کے بعد اب یہ علم خلیل الحیہ کے ہاتھ میں، شہدا کی جماعت کا سفر جاری۔

July 20, 2026

حماس نے اندرونی انتخابی عمل کے بعد خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے، وہ شہید یحییٰ السنوار کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

July 20, 2026

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی زمینی افواج جدید ساز و سامان اور مسلسل تربیت کی بدولت کسی بھی امریکی دراندازی کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

July 20, 2026

افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کے وعدوں کی خلاف ورزی، اقوامِ متحدہ کی رپورٹس میں ٹی ٹی پی کو پناہ گاہوں اور ماہانہ لاکھوں افغانی کی مالی امداد کی فراہمی کے انکشافات۔

July 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *