امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے بیان پر پاکستان سمیت 14 اسلامی و عرب ممالک کا سخت ردِعمل؛ مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایسے بیانات خطرناک اور اشتعال انگیز ہیں، جو نہ صرف بین الاقوامی قانون بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں یا کسی بھی مقبوضہ عرب سرزمین پر کسی قسم کی خودمختاری حاصل نہیں۔
اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے بیان پر پاکستان سمیت 14 اسلامی و عرب ممالک کا سخت ردِعمل؛ مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری

سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے علیحدہ بیان میں امریکی سفیر کے بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں۔ سعودی عرب نے واضح کیا کہ وہ فلسطینی کاز اور عرب ریاستوں کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

February 22, 2026

پاکستان سمیت 14 اسلامی و عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی سفیر کی جانب سے یہ کہنا کہ اسرائیل کے لیے عرب ریاستوں کی سرزمین، بشمول مقبوضہ مغربی کنارے، پر کنٹرول قابلِ قبول ہو سکتا ہے، خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

یہ مشترکہ بیان پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، کویت، عمان، بحرین، لبنان، شام اور فلسطین کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا، جبکہ اسلامی تعاون تنظیم، عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹریٹس نے بھی اس کی توثیق کی۔

بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایسے بیانات خطرناک اور اشتعال انگیز ہیں، جو نہ صرف بین الاقوامی قانون بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں یا کسی بھی مقبوضہ عرب سرزمین پر کسی قسم کی خودمختاری حاصل نہیں۔

اعلامیے میں مغربی کنارے کے الحاق یا اسے غزہ سے علیحدہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی سخت مخالفت کی گئی۔ عرب ریاستوں کی خودمختاری کے خلاف کسی بھی اقدام کو ناقابلِ قبول قرار دیا گیا۔

امریکی صدر کے وژن سے تضاد

بیان میں کہا گیا کہ امریکی سفیر کے ریمارکس امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے اس وژن سے متصادم ہیں جس میں غزہ تنازع کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کے لیے ایک جامع سیاسی حل کی بات کی گئی تھی۔ وزرائے خارجہ کے مطابق کسی دوسرے کی زمین پر کنٹرول کو جائز قرار دینا نہ صرف امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرتا ہے بلکہ خطے میں مزید تناؤ اور اشتعال کو ہوا دیتا ہے۔

فلسطینی حقِ خودارادیت کی توثیق

مشترکہ اعلامیے میں فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا اور 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا گیا۔ ساتھ ہی تمام مقبوضہ عرب علاقوں سے قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

سعودی عرب کا سخت مؤقف

سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے علیحدہ بیان میں امریکی سفیر کے بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں۔ سعودی عرب نے واضح کیا کہ وہ فلسطینی کاز اور عرب ریاستوں کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مشترکہ اعلامیہ اس بات کا مظہر ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر اسلامی و عرب دنیا اب بھی متحد ہے اور کسی بھی ایسے بیان یا اقدام کو قبول نہیں کرے گی جو مقبوضہ علاقوں کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کرے۔

دیکھیے: بلخ کا رہائشی اور طالبان فورسز کا رکن باجوڑ حملے میں ملوث، اہم ثبوت سامنے آ گئے

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *