اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر میں سیلابی بارشوں اور راستوں کی بندش کے باعث باغبانی سے منسلک لوگوں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیب کاشتکاروں کا کہنا ہے اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو ہمیں شدید نقصان سے گزرنا پڑے گا ایک اندازے کے مطابق 7 ارب بھارتی روپے تک نقصانات کا اندیشہ ہے۔
ٹرک ڈرائیور کئی ہفتوں سڑکوں پر ہیں اس بات کا انتظار کرتے ہوئے کہ کب حالات بہتر ہونگے تاکہ ہم مزید نقصان کیے بغیر منڈی تک پہنچ سکیں۔ متاثرین کا کہنا ہے راستوں کے بند ہونے کی صورت میں ہماری گاڑیوں پر لدے سیب خراب ہورہے ہیں نیز خرچہ بھی بڑھ گیا ہے۔
متاثرین نے اپنے نقصانات و تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی موسمیاتی تبدیلیوں، بے وقت بارشوں کی وجہ سے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ اب اگر حکومت کاشتکاروں کو تحفظ میں ناکام رہتی ہے تو اس کے اثرات نہ صرف کاشتکاروں بلکہ پوری وادی کو برداشت کرنا پڑیں گے۔
دیکھیں:حریت رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا