سروائیکل کینسر خواتین میں ہونے والا تیسرے نمبر کا سب سے عام کینسر ہے۔

September 15, 2025

عمران خان کا کے پی میں فوجی کارروائی، ڈرون حملوں اور مہاجرین کی بے دخلی پر شدید ردِعمل، پی ٹی آئی کے اراکینِ پارلیمنٹ کو مزاحمت کی ہدایت

September 15, 2025

معرکۂ حق اور بنیان مرصوص میں جے 10 اور جے ایف17 طیاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

September 15, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری کا رویّہ انتہائی غیر مناسب تھا

September 15, 2025

اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے سرکاری کالجوں میں 8 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جاٗے گا

September 15, 2025

انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر کاروائیاں کی گئیں اور لکی مروت اور بنوں میں ٹی ٹی پی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

September 15, 2025

ہمیں اپنی آزادی کیلئے بالکل 1965 جیسا جذبہ دکھانا ہوگا؛ گرپتونت سنگھ پنوں

پاکستان کے تاریخی کردار اور قربانیوں کو خالصتانی قیادت ایک مثال کے طور پر پیش کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تحریک کے رہنما اکثر اپنی تقاریر اور بیانات میں پاکستان کی جرات کو حوالہ بناتے ہیں۔

1 min read

ہمیں اپنی آزادی کیلئے بالکل 1965 جیسا جذبہ دکھانا ہوگا؛ گرپتونت سنگھ پنوں

انہوں نے کہا کہ "پاکستان ایک چھوٹا ملک ہونے کے باوجود پانچ گنا بڑے بھارت کے سامنے ڈٹ گیا۔ اس کے پاس وسائل محدود تھے لیکن ایمان، غیرت اور جرأت لامحدود تھی۔ آج ہمیں بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی آزادی اور اپنے حقوق کے لیے دنیا کے سامنے ڈٹ سکیں۔"

September 6, 2025

خالصتان تحریک کے جنرل سیکرٹری گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے حالیہ خطاب میں کہا ہے کہ سکھ قوم کو اپنے مقصد کے حصول کے لیے اسی عزم اور حوصلے سے کھڑا ہونا ہوگا، جس طرح پاکستان نے 1965 کی جنگ میں بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ “پاکستان ایک چھوٹا ملک ہونے کے باوجود پانچ گنا بڑے بھارت کے سامنے ڈٹ گیا۔ اس کے پاس وسائل محدود تھے لیکن ایمان، غیرت اور جرأت لامحدود تھی۔ آج ہمیں بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی آزادی اور اپنے حقوق کے لیے دنیا کے سامنے ڈٹ سکیں۔”

چھ ستمبر 1965 کو بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تھا، جس کے بارے میں دنیا کی بڑی طاقتوں اور بھارتی قیادت کو یقین تھا کہ پاکستان زیادہ دیر مزاحمت نہیں کر سکے گا۔ تاہم پاکستانی افواج، عوام اور قیادت نے ایسا شاندار دفاع کیا کہ یہ دن تاریخ میں “یومِ دفاع پاکستان” کے طور پر درج ہوگیا۔ لاہور کے محاذ سے لے کر سیالکوٹ کی سرزمین تک بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا گیا اور دشمن کے منصوبے خاک میں مل گئے۔

خالصتان تحریک کی قیادت طویل عرصے سے بھارت کے اندر ہونے والے مظالم، مذہبی و سیاسی استحصال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔ خاص طور پر 1984 کے سانحات میں سکھ برادری کے خلاف ریاستی جبر نے اس تحریک کو مزید جلا بخشی۔ اس دوران گردواروں پر بھی حملے کیے گئے جنہیں ٹینکوں سے روند دیا گیا۔ ان واقعات کے بعد سکھ قوم نے آزاد وطن کے قیام کا واضح ارادہ کیا۔

پاکستان کے تاریخی کردار اور قربانیوں کو خالصتانی قیادت ایک مثال کے طور پر پیش کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تحریک کے رہنما اکثر اپنی تقاریر اور بیانات میں پاکستان کی جرات کو حوالہ بناتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خالصتانی رہنما کا یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کے خلاف آواز بلند کرنے والی تحریکیں پاکستان کو حوصلے اور عزم کی علامت سمجھتی ہیں۔ 1965 کی جنگ نے یہ پیغام دیا تھا کہ اصل طاقت ایمان، قربانی اور حوصلہ ہے، نہ کہ صرف وسائل۔

دیکھیں: !! ہمسایہ کا سکھ اپنا سکھ اور ہمسایہ کا دکھ اپنا دکھ

متعلقہ مضامین

سروائیکل کینسر خواتین میں ہونے والا تیسرے نمبر کا سب سے عام کینسر ہے۔

September 15, 2025

عمران خان کا کے پی میں فوجی کارروائی، ڈرون حملوں اور مہاجرین کی بے دخلی پر شدید ردِعمل، پی ٹی آئی کے اراکینِ پارلیمنٹ کو مزاحمت کی ہدایت

September 15, 2025

معرکۂ حق اور بنیان مرصوص میں جے 10 اور جے ایف17 طیاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

September 15, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری کا رویّہ انتہائی غیر مناسب تھا

September 15, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *