نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور یہ کسی کے خلاف نہیں۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر میں بلدیاتی و عمومی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں عوام کی بھرپور اور پُرامن شرکت نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے منفی بیانیے کو عملاً مسترد کر دیا۔

August 10, 2026

جامعہ دارالعلوم کراچی کے دارالافتاء نے ایک فتویٰ میں واضح کیا ہے کہ اسلام میں لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت پر پابندی کی کوئی مطلق بنیاد موجود نہیں ہے۔

August 10, 2026

پاک فوج نے باجوڑ کے علاقے گھاکھی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر کے 6 دیہات کے 800 سے زائد رہائشیوں کو مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم کر دیں۔

August 10, 2026

افغان طالبان کے وزیر نور محمد ثاقب نے پاکستان سے تعلقات کی استواری اور بھارت سے زیادہ قربت کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔

August 10, 2026

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

August 10, 2026

واشنگٹن میں خالصتان ریفرنڈم: بھارت ایک بار پھر عالمی سطح پر بے نقاب

سترہ اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم میں ہزاروں سکھوں نے آزادی کے حق میں ووٹ ڈالے۔ ریفرنڈم سکھ فار جسٹس کے تحت منعقد ہوا
سترہ اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم میں ہزاروں سکھوں نے آزادی کے حق میں ووٹ ڈالے۔ ریفرنڈم سکھ فار جسٹس کے تحت منعقد ہوا

اس ریفرنڈم نے بھارتی حکومت کی حیثیت کو واضح کردیا ہے کہ وہ بیرون ملک اپنے مخالفین کو کس حد تک روک سکتی ہے اور ساتھ ساتھ بھارت کے عالمی اثر و رسوخ کو بھی واضح کردیا

August 20, 2025

واشنگٹن: 17 اگست 2025 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم میں ہزاروں سکھوں نے آزادی کے حق میں ووٹ ڈالے۔ ریفرنڈم سکھ فار جسٹس کے تحت منعقد ہوا۔ یہ اقدام سکھوں کی جدوجہد کا ایک عظیم اور فیصلہ کُن مرحلہ ثابت ہوا، جس کے ذریعے بیرونِ ملک مقیم سکھ برادریوں کو متحد اور بھارت کی عالمی سطح پر جبر کی پالیسیوں بے نقاب کیا گیا۔

بھارتی حکومت کی جانب سے بے بنیاد الزامات مثلاً جاسوسی اور پروپیگنڈوں کو سکھ براری نے اپنے اس عمل سے مزید بے نقاب کردیا جس سے بھارتی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

ہزاروں سکھوں نے دنیا بھر سے واشنگٹن کا رُخ کرکے خالصتان کے حق میں ووٹ دیا، جو خالصتان فکر کی قوت کا ایک واضح مظہر تھا۔

خالصتان ریفرنڈم کے انعقاد کی امریکی حکومت نے آزادی اظہار اور پرامن اجتماع کے پیشِ نظر سکح برادری کو اجازت دی، جبکہ دوسری جانب بھارتی مداخلت کے پیشِ نظر سیکیورٹ حکام نے سخت حفاظتی انتظامات یقینی بنائے۔

جہاں یہ ریفرنڈم عالمی برادری و میڈیا کی توجہ کا محور بنا ہوا ہے وہیں عالمی سطح پر سکھ برادری کے اتحاد اور خالصتان تحریک سے ہم آہنگ ہونے کو بھی واضح کرتا ہے۔

یاد رہے کہ سکھ فار جسٹس تنظیم آئندہ سال اقوامِ متحدہ میں تمام ریفرنڈمز کی رپورٹ بھی پیش کرے گی تاکہ اس مسئلے کو عالمی سطح پر اہمیت دیتے ہوٗے اجاگر کیاجاسکے۔

خالصتان ریفرنڈم بھارت کے سفارتی دباؤ اور سازشوں کے باوجود امریکہ کے دارالحکومت میں منعقد ہونا بھارتی حکومت کے لیے ایک واضح شکست ہے۔

اس ریفرنڈم نے بھارتی حکومت کی حیثیت کو واضح کردیا ہے کہ وہ بیرون ملک اپنے مخالفین کو کس حد تک روک سکتی ہے اور ساتھ ساتھ بھارت کے عالمی اثر و رسوخ کو بھی واضح کردیا۔

متعلقہ مضامین

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور یہ کسی کے خلاف نہیں۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر میں بلدیاتی و عمومی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں عوام کی بھرپور اور پُرامن شرکت نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے منفی بیانیے کو عملاً مسترد کر دیا۔

August 10, 2026

جامعہ دارالعلوم کراچی کے دارالافتاء نے ایک فتویٰ میں واضح کیا ہے کہ اسلام میں لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت پر پابندی کی کوئی مطلق بنیاد موجود نہیں ہے۔

August 10, 2026

پاک فوج نے باجوڑ کے علاقے گھاکھی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر کے 6 دیہات کے 800 سے زائد رہائشیوں کو مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم کر دیں۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *