افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

تاجکستان میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں افراد گھروں سے بے دخل اور نامعلوم مقام پر منتقل

تاجکستان کے صوبہ صغد میں 250 کے قریب افغان مہاجرین کو کریک ڈاؤن کے دوران گھروں سے نکال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
تاجکستان کے صوبہ صغد میں مقیم 200 سے زائد افغان مہاجرین کو ان کی رہائش گاہوں سے نکال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ایک خاتون کے قتل کے الزام میں افغان شہری کی گرفتاری کے بعد عمل میں آئی ہے

خجند میں ایک قتل کے شبے میں افغان شہری کی گرفتاری کے بعد انتظامیہ نے افغان مہاجرین کے خلاف کاروائی شروع کر دی، جسے سکیورٹی اقدام کہا جا رہا ہے۔

May 7, 2026

تاجکستان کے صوبہ صغد میں مقیم افغان مہاجرین کے خلاف ایک اچانک اور بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق قریباً 200 سے 250 افغان مہاجرین کو زبردستی ان کے گھروں سے نکالا گیا اور حکومتی اہلکاروں کی نگرانی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس اچانک کاروائی نے تاجکستان میں مقیم افغان باشندوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

فوجداری مقدمہ

رپورٹ کے مطابق مہاجرین کے خلاف اس سخت انتظامی اقدام کا پس منظر صوبہ خجند میں پیش آنے والا ایک مجرمانہ واقعہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون کے قتل کے شبہ میں ایک افغان شہری کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے فوری بعد مقامی انتظامیہ نے پورے علاقے میں موجود افغان مہاجرین کے خلاف تادیبی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو ان کے گھروں سے نکالنے کا مقصد بظاہر سکیورٹی اقدامات بتائے جا رہے ہیں، تاہم مہاجرین میں اسے انتقامی کاروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جبری بے دخلی کے خدشات

اگرچہ تاجک حکام کی جانب سے ان افراد کی حتمی منزل کے بارے میں کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم بعض غیر مصدقہ اطلاعات اور مقامی ذرائع یہ اشارہ دے رہے ہیں کہ ان تمام افراد کو تاجکستان سے بے دخل کر کے واپس افغانستان روانہ کر دیا گیا ہے۔ اگر ان اطلاعات کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ بین الاقوامی قوانین کے تحت پناہ گزینوں کے حقوق کی ایک بڑی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

طالبان حکومت کا مؤقف

اس سنگین معاملے اور اپنے شہریوں کے خلاف ہونے والی اس کارروائی پر امارتِ اسلامیہ افغانستان کے حکام کی جانب سے اب تک کوئی باقاعدہ ردعمل یا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ کی اس خاموشی پر مہاجرین کے خاندانوں میں بے چینی پائی جاتی ہے، جو اپنے پیاروں کی سلامتی اور موجودہ لوکیشن کے بارے میں سخت پریشان ہیں۔

متعلقہ مضامین

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *