"> فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن؛ خیبرپختونخوا میں 20 دہشت گرد جہنم واصل - HTN Urdu

فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن؛ خیبرپختونخوا میں 20 دہشت گرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا کے اضلاع باڑہ اور بنوں میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 20 خوارج کو ہلاک کر دیا، جس پر وزیرِاعظم اور وزیر داخلہ نے فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے
خیبرپختونخوا کے اضلاع باڑہ اور بنوں میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 خوارج کو ہلاک کر دیا، جس پر وزیرِاعظم اور وزیر داخلہ نے فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی؛ باڑہ اور بنوں میں 13 خوارج ہلاک۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ وزیرِاعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

April 1, 2026

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 20 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشنز باڑہ اور بنوں کے علاقوں میں انجام دیے گئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی، جس کے نتیجے میں 10 خوارج مارے گئے۔ ڈیرہ اساعیل خان میں سات دہشت گرد جبکہ دوسری جانب ضلع بنوں میں کی گئی ایک علیحدہ کاروائی کے دوران مزید 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ فورسز نے ہلاک ہونے والے خوارج کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری افواج دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں اور ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کامیاب آپریشنز پر فورسز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوارج کا انجام عبرتناک موت ہے اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

دیکھیے: جھل مگسی کے تھانہ کوٹرا پر فتنہ الخوارج کا حملہ؛ 11 سالہ بچہ شہید، دو حملہ آور ہلاک

متعلقہ مضامین

جنرل سید عامر رضا نے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرحد پار دراندازی برداشت نہیں کرے گا اور ملکی دفاع کے لیے تیار ہے۔

October 17, 2026

چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 17, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 17, 2026

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *