اسلام آباد جولائی 2024: پاکستان میں تعینات امارت اسلامیہ افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ گفتگو میں اہم مسائل زیرِ غور رہے مثلاً دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیاں، پاکستان میں مقیم لاکھوں افغان مہاجرین کے مسائل، مہاجرین کی واپسی کے انتظامات سمیت دیگر کئی اہم امور زیرِ غور رہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ملاقات کے دوران افغانستان میں ایک جدید کینسر ہسپتال کے قیام اور زراعت کے شعبے میں ہونے والی اہم پیش رفت پر افغان سفیر سردار احمد شکیب کو مبارکباد پیش کی۔ اسکے ساتھ ساتھ افغان سفیر کو یقین دلایا کہ ریاست پاکستان افغانستان کے تمام تر شعبوں میں مثلاً تعلیم، صحت، تجارت سمیت تمام شعبوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ملاقات میں حالیہ افغان مہاجرین کے مسئلے پر خصوصی توجہ رہی۔ وزیرِ اعلیٰ گنڈاپور اور افغان سفیر کے درمیان اس اہم موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ جانبین نے لاکھوں افغان مہاجرین کی موجودہ صورتِ حال سمیت تمام پہلوؤں پر سنجیدگی سے غور کیا۔
دیکھیں: افغانستان کا سیاسی منظرنامہ: روس کی حمایت اور خطے میں سفارتی توازن