پشاور: وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا صوبائی حکومت افغانستان سے رابطہ کرے گی، اس سلسلے میں ہمارے وفاقی حکومت سے معاملات طے پاگئے ہیں۔
وزیرِ اعلی نے گفتگو کرتے ہوٗے کہا کہ ان چیزوں کا اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس نہیں ہوتا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہماری وفاقی حکومت سے بات ہوگئی ہے اور وفاق نے آمادگی بھی ظاہر کی ہے۔ نیز وفاقی حکومت کی جانب سے ہمیں پیغام ملا ہے کہ افغان حکومت سے رابطہ کریں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا 9 مئی سے میرا پاسپورٹ بلاک ہے ابھی تک بحال نہیں کیا گیا بیرون ملک جانے کے لیے پاسپورٹ ضروری ہوتا ہے مگر میں بغیر پاسپورٹ کے بھی چلا جاؤں گا۔
صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا 9مئی کو پاسپورٹ بلاک ہونے کے بڑی کوشش کی مگر میرا پاسپورٹ بحال نہیں کیا گیا۔
دیکھیں: افغانستان میں تباہ کن زلزلہ: عالمی امداد کی آمد کا سلسلہ جاری