خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سابق وزیرِ اعظم و بانیٔ تحریکِ انصاف عمران خان کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کے اراکین کا اعلان کر دیا ہے۔ اور گورنر خیبر پختونخوا نے وزرا کی نامزدگی کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔ نئی کابینہ آج سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں حلف اٹھائے گی۔
کابینہ 13 اراکان پر مشتمل ہوگی جس میں 10 وزرا، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزرا میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہاں، عاقب اللہ خان اور فیصل خان اور مشیروں میں مزمل اسلم اور تاج محمد جبکہ معاون خصوصی شفیع جان ہونگے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان کی ہدایت پر 13 رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا ہے۔ صوبائی وزراء میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہاں، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل ہیں۔
— HTN Urdu (@htnurdu) October 31, 2025
اس کے علاوہ… pic.twitter.com/lcI0rO4oXA
دیکھا جائے تو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے اکثر افراد کو برقرار رکھا ہے تاہم گنے چنے نئے افراد سامنے آئیں ہیں۔ قابل امر توجہ یہ ہے کہ سابقہ کابینہ کی اکثریت تو ہے لیکن خواتین کو نمائندگی نہیں دی گئی اور نہ ہی کوئی خاتون کابینہ کا حصہ بن سکی ہے۔
نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی۔
دیکھیں: نو منتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور توقعات و چیلنجز
 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
								