کے پی رہنماؤں کی گرفتاری: قانونی اقدام یا سیاسی بحران؟

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ، اسپیکر اور اراکینِ اسمبلی کی حراست پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ بغیر قانونی جواز نمائندوں کو اٹھایا گیا، جبکہ حکومت کا مؤقف ہے کہ تمام کارروائیاں عدالت اور قانون کے مطابق ہیں۔
کے پی رہنماؤں کی گرفتاری: قانونی اقدام یا سیاسی بحران؟

پاکستان میں خیبر پختونخوا کے منتخب سیاسی رہنماؤں کی مبینہ گرفتاریوں اور قانون کی بالادستی پر جاری تنازع کی تفصیلات۔ جانئے دونوں فریقین کا مؤقف۔

November 8, 2026

ایک طرف خیبر پختونخوا کے اہم سیاسی رہنماؤں جن میں وزیراعلیٰ، اسپیکر، وزراء، ایم این ایز اور ایم پی ایز شامل ہیں۔۔۔۔ کی مبینہ گرفتاریوں اور ان کے قانونی حیثیت پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ناقدین اور عوامی نمائندوں کا کہنا ہے کہ کروڑوں عوام کے منتخب نمائندوں کے قانونی اسٹیٹس، گرفتاری کی وجوہات اور ان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے حوالے سے شفافیت کا نہ ہونا آئینی و سیاسی بحران کو جنم دے رہا ہے۔

دوسری جانب، حکومتی اور قانونی حلقوں کا مؤقف ہے کہ تمام کارروائیاں قانون کے دائرے میں، عدالتوں کے احکامات اور درج مقدمات کی روشنی میں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندگی یا عہدہ کسی کو بھی آئین و قانون سے بالا تر نہیں بناتا۔

مزید برآں، صوبے میں امن و امان کی خراب ہوتی صورتحال، دہشت گردی کے بڑھتے واقعات اور سیکیورٹی معاملات میں عدم تعاون کے باعث ہی آئینی اختیارات اور قانونی کارروائیوں کا سہارا لیا جا رہا ہے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

طالبان چیف آف اسٹاف فصیح الدین فطرت نے مخالف مسلح محاذوں کو غیر افغان اور پاکستان سے فنڈنگ حاصل کرنے والا قرار دے دیا، جس پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

November 8, 2026

اسرائیلی صدر نے سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت بنانے کے لیے 28 دن کی مہلت دے دی، نیتن یاہو اقتدار کی دوڑ میں سیاسی دباؤ کا شکار۔

November 8, 2026

ای سی سی کے اجلاس میں پاک فوج کے لیے لگژری جیٹ کی خریداری کی خبریں بے بنیاد ثابت؛ 1.094 ارب روپے پاک بحریہ کے ‘سی سلطان’ پراجیکٹ کے آپریشنل اخراجات کے لیے منظور کیے گئے تھے۔

November 8, 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

November 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *