پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 260 افغان شہریوں کی مکمل تفصیلات، تصاویر اور شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

September 25, 2026

برطانیہ، فرانس اور امریکا میں پرتشدد احتجاج اور سرکاری املاک پر حملوں کے بعد ہزاروں افراد گرفتار ہوئے اور عدالتوں نے سخت سزائیں سنائیں۔

September 25, 2026

عیدالفطر پر خیبرپختونخوا میں سیاحت کا نیا ریکارڈ، لاکھوں سیاح امڈ آئے

سیاحوں کی بڑی تعداد نے مالم جبہ، کالام، مہوڈنڈ، ناران، کاغان اور گلیات کے مختلف مقامات کا رخ کیا، جہاں سکیورٹی اور سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے
خیبر پختونخوا میں سیاحوں کی آمد

وادی سوات سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہی جہاں ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد سیاح پہنچے، جبکہ گلیات میں 51 ہزار 886 سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی

March 24, 2026

پشاور: عیدالفطر کے موقع پر خیبرپختونخوا میں سیاحت نے نیا ریکارڈ قائم کر لیا، جہاں تین دنوں کے دوران 2 لاکھ 62 ہزار سے زائد سیاحوں نے صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔

محکمہ سیاحت کے مطابق وادی سوات سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہی جہاں ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد سیاح پہنچے، جبکہ گلیات میں 51 ہزار 886 سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران 76 غیر ملکی سیاح بھی خیبرپختونخوا آئے۔

حکام کے مطابق سیاحوں کی بڑی تعداد نے مالم جبہ، کالام، مہوڈنڈ، ناران، کاغان اور گلیات کے مختلف مقامات کا رخ کیا، جہاں سکیورٹی اور سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ عید کے دوران ٹریفک مینجمنٹ، رہائش اور سکیورٹی کے بہتر انتظامات کے باعث سیاحوں کا اعتماد بڑھا ہے، جس کے نتیجے میں ریکارڈ تعداد میں لوگ صوبے کا رخ کر رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بہتر صورتحال اور حکومتی اقدامات نے سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ مقامی معیشت کو بھی اس سے نمایاں فائدہ پہنچ رہا ہے۔

دیکھئیے:پی ایس ایل 11 کی رنگا رنگ تقریب، محسن نقوی کا کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *