کُرم ایجنسی کے علاقہ سلطان کلی میں سیکیورٹی اہلکاروں کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ اس حملے 6 اہلکار جامِ شہادت نوش کرگئے جبکہ 14 اہلکارزخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اہلکاروں کی گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔
دھماکے کے فوری بعد دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے حالات مزید سنگین ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے لیکن انکی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی اداروں نے واقعہ کے بعد علاقے کا مکمل گھیراؤ کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دیکھا جائے تو تحریک طالبان پاکستان نے اب تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم ابتدائی شواہد یہی بتلا رہے ہیں کہ حملہ آور گروہ مخصوص دہشت گرد گروہ کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔
دیکھیں: سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کامیاب کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک