کرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی ناکام، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار

پاک فوج نے کرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، جبکہ جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بنیں۔
کرم سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، افغان پوسٹیں نشانہ

کرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، افغان طالبان کی فائرنگ کا پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔

September 23, 2026

پاک فوج نے کرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ بھی کی۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبوں ننگرہار اور پکتیا میں موجود افغان پوسٹوں سے فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش کی گئی۔ سرحد پر موجود پاکستانی فورسز نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

طالبان کی فائرنگ کا جواب

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں، مارٹرز اور دیگر اسلحے سے نشانہ بنایا۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی۔ فورسز نے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

کارروائی میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ساتھ توپ خانے کا بھی استعمال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقوں میں اپنا کنٹرول برقرار رکھا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی نئی اشتعال انگیزی کا فوری جواب دینے کے لیے سکیورٹی فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

دیکھیے: کرم بارڈر پر فائرنگ، پاکستانی فورسز کا بھرپور جواب

متعلقہ مضامین

طالبان چیف آف اسٹاف فصیح الدین فطرت نے مخالف مسلح محاذوں کو غیر افغان اور پاکستان سے فنڈنگ حاصل کرنے والا قرار دے دیا، جس پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

November 8, 2026

اسرائیلی صدر نے سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت بنانے کے لیے 28 دن کی مہلت دے دی، نیتن یاہو اقتدار کی دوڑ میں سیاسی دباؤ کا شکار۔

November 8, 2026

ای سی سی کے اجلاس میں پاک فوج کے لیے لگژری جیٹ کی خریداری کی خبریں بے بنیاد ثابت؛ 1.094 ارب روپے پاک بحریہ کے ‘سی سلطان’ پراجیکٹ کے آپریشنل اخراجات کے لیے منظور کیے گئے تھے۔

November 8, 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

November 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *