"> ائبہ اعجاز کیس کا ملزم اسلام آباد میں ہلاک

اسلام آباد: لائبہ اعجاز کیس کا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لائبہ اعجاز کیس کا ملزم محمد نعمان اسلام آباد میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔
لائبہ اعجاز

اسلام آباد میں لائبہ اعجاز کیس کا زیر حراست ملزم محمد نعمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گیا۔1.

October 21, 2026

اسلام آباد میں زیر حراست ملزم محمد نعمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا اور اسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق ملزم کو چھڑانے کے لیے فائرنگ کی گئی

اسلام آباد میں تھانہ رمنا کی حدود میں زیر حراست ملزم محمد نعمان پولیس فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس ٹیم محمد نعمان کو اس کے انکشاف اور نشاندہی پر برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی۔ اسی دوران راستے میں گھات لگائے موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا مقصد زیر حراست ملزم کو چھڑانا تھا۔ فائرنگ کے دوران محمد نعمان اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے زخمی ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے۔ زخمی محمد نعمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ بعد ازاں دم توڑ گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق محمد نعمان تھانہ رمنا کی حدود میں خودکشی کرنے والی طالبہ لائبہ اعجاز کے مقدمے میں ملزم تھا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

ترکیہ سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ترک فوجی فضائی دفاع اور الیکٹرانک جنگ میں معاونت کریں گے۔

October 21, 2026

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کے دوران معدنیات کے شعبے میں سولہ ارب چورانوے کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن اور بے ضابطگیاں بے نقاب ہو گئی ہیں۔

October 21, 2026

محسن نقوی اور طلال چوہدری کی لائبہ اعجاز کے اہل خانہ سے ملاقات، وزیر داخلہ نے کیس میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

October 21, 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مراد سعید کی افغانستان میں موجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں پی ٹی آئی دہشت گردوں کے خلاف آواز کیسے اٹھا سکتی ہے۔

October 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *