اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا، جہاں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
21 اکتوبر 2026 کو منعقدہ استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے مالدیپ کے صدر کو سلامی دی۔
صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ کے ارکان سے ان کا تعارف کرایا۔ مالدیپ کے صدر نے بھی وزیراعظم سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔
بعد ازاں ڈاکٹر محمد معیزو نے وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔





