اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بیان سامنے آیا ہے کہ ایف آئی کی جانب سے جاری ایک تفتیش کے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف کرپشن کے ثبوت مل گٗے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اس تفتیشی پیش رفت میں ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان کے بعد گذشتہ روز ملک ریاض کی جانب سے ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ چند عرصے سے حکومتی اداروں کی طرف شدید دباؤ، بحریہ ٹاؤن کے عملے کی گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات کے سبب ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی ہیں۔
معروف کاروباری سخصیت ملک ریاض کا کہنا تھا کہ وہ حکومتی اقدامات کے باعث بحریہ ٹاؤن کی پاکستان بھر میں سرگرمیاں بند کرنے سے محض ایک قدم کی دوری پر ہیں۔
دیکھیں: پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے) کا 98واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد