میر رضا کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے جے آئی ٹی کو تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید 10 روز دے دیے ہیں۔ عدالت نے جے آئی ٹی اجلاس کے منٹس پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
عدالت نے میر رضا اور احمد بھردے کی الیکٹرانک ڈیوائسز کی لائیو فارنزک جانچ کی اجازت دے دی۔ ساتھ ہی فارنزک عمل کے طے شدہ اصولوں پر عمل کرنے اور نتائج سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب جے آئی ٹی نے نارتھ ناظم آباد برانچ سے میر رضا کے پارٹنر کا ذاتی پستول برآمد کیا تھا۔ اس کے بعد برانچ کا ریکارڈ ضبط کرکے اسے سیل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پستول فارنزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
احمد بھردے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ برانچ 29 جولائی سے بند ہے اور برآمد ہونے والا اسلحہ نجی سکیورٹی گارڈ کا ہے۔ ان کے مطابق وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کررہے ہیں۔
ادھر کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
دیکھیے؛ مددگار یا مکار؟





