"> بچوں کی نشوونما میں کمی: مفتاح اسماعیل اور راشد لنگڑیال کا فکری موازنہ

سو سال مکمل: کعبہ میں چار جماعتوں سے ایک جماعت تک کا تاریخی سفر

مسجد الحرام میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب چار فقہی مذاہب کے پیروکار الگ الگ اماموں کی اقتدا میں نماز ادا کرتے تھے۔ اب کعبہ میں چار جماعتوں کے بجائے ایک امام کی سربراہی میں نماز کے نظام کو 100 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

مددگار یا مکار؟ تعلیم گاہوں میں خوف کے سائے: جب استاد اور چوکیدار ہی درندے بن جائیں

مددگار یا مکار؟

تعلیمی اداروں میں تحفظ فراہم کرنے والے اساتذہ اور سیکیورٹی اہلکاروں کا ملزم بننا معاشرتی زوال کی خطرناک نشاندہی کرتا ہے۔ کیا واقعی مددگار یا مکار کا یہ روپ ہمارے بچوں کے مستقبل کو نگل رہا ہے؟

بچوں کی نشوونما میں کمی: مفتاح اسماعیل اور راشد لنگڑیال کا فکری موازنہ

بچوں کی نشوونما میں کمی کے اسباب پر مفتاح اسماعیل اور راشد لنگڑیال کے مابین فکری بحث اور طرزِ حکمرانی کے اثرات کا جائزہ۔
مفتاح اسماعیل اور راشد لنگڑیال کا فکری موازنہ

پاکستان میں بچوں کی نشوونما میں کمی پر مفتاح اسماعیل اور راشد لنگڑیال کا تجزیہ۔ مفتاح اسماعیل کے مطابق بدعنوانی اور ناقص گورننس اس بحران کی بنیادی وجہ ہے۔

October 28, 2026

پاکستان میں بچوں کی جسمانی نشوونما میں کمی (اسٹنٹنگ) کے سنگین مسئلے پر سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے درمیان ایک اہم فکری بحث سامنے آئی ہے۔

راشد لنگڑیال کے مطابق ملک میں بچوں کی متاثرہ نشوونما کے بنیادی عوامل میں غربت، غذائیت کی کمی، الودہ پانی اور صفائی کے ناقص انتظامات شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 2045 تک ملک کی ایک تہائی افرادی قوت انہی متاثرہ بچوں پر مشتمل ہوگی، جس سے مستقبل کا اقتصادی اور سماجی ڈھانچہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے راشد لنگڑیال کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام عوامل اپنی جگہ اہم ہیں، لیکن اس بحران کی اصل جڑ اور بنیادی وجہ خراب طرزِ حکمرانی (گورننس) ہے۔

مفتاح اسماعیل نے وضاحت کی کہ امرتسر سے لاہور اور گنگانگر سے بہاولنگر تک جغرافیہ، موسم اور قدرتی وسائل یکساں ہیں، لیکن صرف طرزِ حکمرانی کے فرق کی وجہ سے دونوں طرف کے نتائج میں واضح تبدیلی نظر آتی ہے۔

انہوں نے ملکی سطح پر مثال دیتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان سے گھوٹکی یا کشمور کے درمیان موجود فرق بھی دراصل انتظامی صلاحیت اور حکمرانی کے معیار کی نشان دہی کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی نشوونما متاثر ہونے کی اصل وجوہات بدعنوانی، نااہلی، سیاسی وژن کا فقدان اور انتظامی ڈھانچے کی سنگین خامیاں ہیں۔

اس سے قبل راشد لنگڑیال نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مستقبل کی باتیں تو کرتے ہیں لیکن پانچ سال سے کم عمر بچوں کا صحت سے متعلق نقشہ ہمارے غلط فیصلوں کی نشان دہی کرتا ہے، جہاں ہر 5 میں سے 2 بچے قد کی کمی کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع گجرات کے نتائج ٹھٹھہ سے مختلف ہیں، جبکہ ہری پور اور کوہستان ایک ہی صوبے میں دو الگ دنیاؤں کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ صورت حال اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست نے کن علاقوں تک رسائی کو ترجیح دی۔

ماہرین کے مطابق زندگی کے پہلے ایک ہزار دن انتہائی اہم ہوتے ہیں اور اگر اس دوران بچوں کی ضروریات پوری نہ کی جائیں تو 2045 اور 2060 کی دہائیوں میں ملک کی افرادی قوت اور ٹیکس دہندگان کی پیداواری صلاحیت شدید متاثر رہے گی۔

متعلقہ مضامین

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران کمانڈر شفی سمیت 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

October 28, 2026

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی دو بہنوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ ذاتی رنجش اور گھریلو جھگڑا تھا۔

October 28, 2026

مسجد الحرام میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب چار فقہی مذاہب کے پیروکار الگ الگ اماموں کی اقتدا میں نماز ادا کرتے تھے۔ اب کعبہ میں چار جماعتوں کے بجائے ایک امام کی سربراہی میں نماز کے نظام کو 100 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

October 28, 2026

اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد میڈرڈ اور اندلس کے درمیان ریلوے سروس معطل کر دی گئی۔

October 28, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *