جامعہ صدیقیہ کراچی کے مہتمم اور ممتاز عالم دین مولانا منظور مینگل بدھ کے روز تعزیت کے لیے کراچی سے قلات روانہ ہوئے۔ دورانِ سفر سوراب قلات کے قریب کالعدم تنظیم بی ایل اے کے مسلح افراد نے پہلے سے راستہ بند کر رکھا تھا جسکے باعث تمام گاڑیاں بشمول مولانا منطور مینگل کی گاڑی کے چند گھنٹوں کے لیے روک دی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق تقریباً چار گھنٹے بعد بی ایل اے کے کارندوں نے راستہ کھولا اور گاڑیوں کو جانے دیا گیا جسکے سبب تمام مسافر بشمول مولانا منظور مینگل اپنی منزل پر بخیریت و عافیت پہنچ گئے۔
اس موقع پر مولانا کے قریبی افراد اور بیٹے نے عوام سے کہاکہ مولانا صاحب محفوظ ہیں اور انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ نیز سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔