وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی اور ہمسایہ ممالک کی جانب سے خوارج کو ملنے والی حمایت افسوسناک ہے
سربکف مہمند نے اپنے بیان میں پاکستانی طالبان کے افغان طالبان کے ساتھ تاریخی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے افغانستان میں 47 ممالک کے اتحاد کے خلاف “کندھے سے کندھا ملا کر” جنگ لڑی اور اسلامی امارت کے قیام میں سہولت فراہم کی
سی ٹی ڈی حکام نے کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ کے چار دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، جن میں مرکزی ملزم رعایت حسین شامل ہے، جو صحافی امتیاز میر کے قتل میں سہولت کار کے طور پر جانا جاتا ہے
اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے چار سالہ دور میں گرفتاریوں اور ماورائے عدالت ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ 2025 کے دوران 123 سابق فوجی ہلاک اور 131 افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا
ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق گزشتہ مئی کے تنازع میں بھارت نے جنگ بندی کے لیے تیسرے ملک سے مداخلت کی اور پاکستان کے خلاف جارحیت و کشمیری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے
تخار میں پانچ چینی شہریوں کے قتل کے بعد غیر ملکی شہریوں کی سلامتی پر تشویش بڑھ گئی، باقی کارکن فوری طور پر تالقان منتقل کر دیے گئے۔ تنازعہ سونے کی کان پر قندھار کے طالبان اور مقامی لوگوں کے درمیان ہوا، جس میں مائننگ سائٹ کو بھی نقصان پہنچا