News

Home » خبریں

Recent News

بیان کے مطابق طالبان کی جانب سے مزاحمتی شہداء کی لاشوں کی مسلسل بے حرمتی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ گروہ اخلاق، انسانی وقار اور اخلاقی و شرعی اقدار کے میدان میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے کہا کہ جو دشمن بے جان لاشوں سے بھی خوفزدہ ہو، وہ درحقیقت اپنی کمزوری اور مایوسی کا اظہار کر رہا ہے۔

January 6, 2026

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دن ساڑھے گیارہ بجے تک حدِ نگاہ ناقص رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث فضائی آپریشن میں مزید رکاوٹیں پیش آ سکتی ہیں۔

January 6, 2026

ان تبدیلیوں کے تحت صوبہ سرپل کے گورنر مولوی محمد ظریف مظفر کو 205 البدر کور کا کمانڈر مقرر کیا گیا، جبکہ پنجشیر اسپیشل بریگیڈ کے نائب کمانڈر ملا عتیق اللہ حبیب کو اسی کور کا معاون بنایا گیا ہے۔ اسی طرح 203 منصوری کور، 209 الفتح کور اور 215 العزم کور میں بھی اہم عسکری تبادلے کیے گئے ہیں، جبکہ وزارتِ دفاع میں متعدد محکموں کی قیادت تبدیل کر دی گئی ہے۔

January 5, 2026

سرابجیت کور اس وقت پاکستانی انٹیلی جنس اور مقامی پولیس کی تحویل میں ہیں، جبکہ ان کے خلاف ڈی پورٹیشن کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام انہیں واپس بھارت بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے باعث ان کے مستقبل کے حوالے سے صورتحال غیر یقینی ہو گئی ہے۔

January 5, 2026

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسٹریٹجک و سیاسی تعاون، دفاع،معیشت،تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی روابط پر بھی بات ہوئی۔ فریقین نے اسٹریٹجک روابط مزید مضبوط بنانے اور باہمی اعتماد کے فروغ پراتفاق کرلیا۔

January 5, 2026

دونوں فریقین نے پاک-چین دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور مستقبل کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی ٹو پارٹی روابط، علاقائی صورت حال اور سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور اس کے علاوہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو بامقصد اور شایان شان انداز میں منانے پر اتفاق کیا گیا۔

January 5, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ تقریباً آٹھ دہائیوں سے بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں،مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کا واحد راستہ ہے۔

January 5, 2026

انیس سو اٹہتر میں عالمی ادارۂ صحت اور یونیسف کے اشتراک سے سوویت یونین کے شہر الما آتا میں پرائمری ہیلتھ کیئر پر ایک تاریخی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں 134 ممالک نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صحت کی پالیسیوں کو ہر ملک کے سماجی، معاشی اور ثقافتی حالات کے مطابق تشکیل دیا جانا چاہیے۔ الما آتا اعلامیے کے مطابق، کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کا قیام پرائمری ہیلتھ کیئر کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے۔

January 5, 2026

آج وینزویلا دنیا کے سامنے ایک انتباہی مثال بن چکا ہے۔ صدر کی گرفتاری اس بات کا اعلان ہے کہ جب ریاستیں اداروں کے بجائے افراد کے گرد گھومنے لگیں، جب معیشت تنوع کے بجائے نعروں پر کھڑی ہو، اور جب خارجہ پالیسی توازن کے بجائے تصادم اختیار کرے، تو انجام صرف معاشی دیوالیہ پن نہیں بلکہ قومی خودمختاری کا زوال بھی ہوتا ہے۔

January 5, 2026

ایچ ٹی این ورلڈ کے لیے سائن اَپ کریں

بریکنگ نیوز الرٹ

درست وقت میں بریکنگ نیوز alerts حاصل کریں اور دنیا بھر کی اہم ترین خبروں سے آگاہ رہیں۔

سائن اپ کرکے، آپ ہماری پرائیویسی پالیسی سے متفق ہوتے ہیں۔