کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

میرپور نکیال میں میرا کارکن شہید ہوگیا، متعلقہ حکام کہاں ہیں؟ بلاول بھٹو

آزاد کشمیر انتخابات، نکیال میں پی پی پی کارکن مختار یونس کی ہلاکت، بلاول بھٹو کا مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پر الزام۔
میرپور نکیال میں میرا کارکن شہید ہوگیا، متعلقہ حکام کہاں ہیں؟ بلاول بھٹو

آزاد کشمیر انتخابات کے دوران نکیال میں پی پی پی کارکن مختار یونس کی ہلاکت، بلاول بھٹو کا مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار عمیر نعیم پر الزام، الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔

July 27, 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوران نکیال میں پیش آنے والے تصادم میں اپنے کارکن کی ہلاکت کا الزام مسلم لیگ (ن) پر عائد کر دیا۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے شہید کارکن مختار یونس کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار عمیر نعیم کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ان کا کارکن مختار یونس شہید ہوا۔

بلاول بھٹو نے سوال اٹھایا کہ متعلقہ حکام اور الیکشن کمیشن کہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دو روز قبل سامنے آنے والی مبینہ فائرنگ کی ویڈیو کا بروقت نوٹس لیا جاتا تو آج ایک قیمتی انسانی جان ضائع نہ ہوتی۔

ان کے مطابق مختار یونس پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید بڈھانوی کے ساتھ بھرپور انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مخالفین اپنی ممکنہ شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے مختار یونس کی شہادت اور دو کارکنوں کے زخمی ہونے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔

شیری رحمان کے مطابق حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی جانب سے خوف و ہراس کی فضا قائم کی گئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ کئی روز سے پیش آنے والے مبینہ پرتشدد واقعات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

شیری رحمان نے الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس، قاتلوں کی گرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے انتخابی عمل کو ہر صورت پرامن اور غیر جانبدار بنانے پر بھی زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف کو تشدد میں بدلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔ سینیٹر شیری رحمان نے ایل اے-8 کوٹلی ون راج محل کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر مبینہ بے ضابطگیوں کے باعث فوری ری پولنگ کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹ کو مبینہ طور پر یرغمال بنایا گیا۔ان کے مطابق پولنگ اسٹیشنز 76، 77، 79 اور 91 سے 94 تک مختلف شکایات موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے اضافی پولیس اور سکیورٹی فورس کی تعیناتی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ شفاف انتخابی عمل یقینی بنائے بغیر نتائج پر عوام کا اعتماد بحال نہیں ہو سکتا۔

دیکھیے: آزاد کشمیر انتخابات: 13 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *