شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بارودی مواد کی فیکٹری تباہ

میرعلی میں بارودی مواد کی لیبارٹری تباہ، آئی ای ڈیز اور کواڈ کاپٹرز برآمد۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بارودی مواد تیار کرنے والا ٹھکانہ تباہ کر دیا۔

November 19, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بارودی مواد تیار کرنے والا بڑا ٹھکانہ تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج نے رہائشی مکانات میں دھماکا خیز مواد تیار کرنے کی لیبارٹری قائم کر رکھی تھی۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز)، کواڈ کاپٹرز اور دھماکا خیز مواد کی تیاری سے متعلق لٹریچر برآمد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق میرعلی میں حالیہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے جا چکے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دیکھیے ؛ فتنۃ الخوارج کا جھوٹا پراپیگنڈا، جعلی ویڈیوز اور بیرونی سہاروں پر مجبور

متعلقہ مضامین

ایرانی فورسز نے تائیباد سرحد پر کارروائی کے دوران افغان اسمگلروں سے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

November 19, 2026

گلگت بلتستان کے عوام قدرتی آفات، موسمیاتی تبدیلی اور سفری مشکلات سے دوچار ہیں، مگر مستقل تحفظ کے اقدامات اب بھی ضروری ہیں۔

November 19, 2026

اینکر ربیعہ احسن کی موت کے مقدمے میں شوہر احسن طاہر خان کی دو لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی گئی۔

November 19, 2026

جی ٹی اے سکس دنیا بھر میں ریلیز ہونا شروع، 13 سال بعد آنے والی نئی گیم کو ابتدائی جائزوں میں غیر معمولی پذیرائی مل گئی۔

November 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *