اینکر ربیعہ احسن کے شوہر کی ضمانت منظور، اہلخانہ کا بیان حلفی عدالت میں جمع

اینکر ربیعہ احسن کی موت کے مقدمے میں شوہر احسن طاہر خان کی دو لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی گئی۔
اینکر ربیعہ احسن کے شوہر کی ضمانت منظور

اینکر ربیعہ احسن کی موت کے مقدمے میں شوہر احسن طاہر خان کی ضمانت منظور، اہلخانہ نے موت کو حادثہ قرار دیتے ہوئے رہائی پر اعتراض نہ ہونے کا بیان حلفی جمع کرایا۔

November 19, 2026

اینکر ربیعہ احسن کی موت کے مقدمے میں نامزد ان کے شوہر احسن طاہر خان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم نے ملزم کی دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

مقدمے کے مدعی کی جانب سے ملک محسن محمود کلیامی اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہائی کورٹ بار صباء فراز راجا عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت ربیعہ احسن کی والدہ، بھائی اور بہن نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرایا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ربیعہ احسن کی موت ایک حادثہ تھی اور اگر عدالت احسن طاہر کو ضمانت پر رہا کرتی ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے اہلخانہ کے بیان حلفی اور دیگر ریکارڈ کی بنیاد پر ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جیل انتظامیہ کو ارسال کر دیے۔

عدالتی حکم کے مطابق احسن طاہر خان کی شام کو اڈیالہ جیل سے رہائی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

ایرانی فورسز نے تائیباد سرحد پر کارروائی کے دوران افغان اسمگلروں سے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

November 19, 2026

گلگت بلتستان کے عوام قدرتی آفات، موسمیاتی تبدیلی اور سفری مشکلات سے دوچار ہیں، مگر مستقل تحفظ کے اقدامات اب بھی ضروری ہیں۔

November 19, 2026

میرعلی میں بارودی مواد کی لیبارٹری تباہ، آئی ای ڈیز اور کواڈ کاپٹرز برآمد۔

November 19, 2026

جی ٹی اے سکس دنیا بھر میں ریلیز ہونا شروع، 13 سال بعد آنے والی نئی گیم کو ابتدائی جائزوں میں غیر معمولی پذیرائی مل گئی۔

November 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *