مقبوضہ کشمیر میں مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں جا گری، 21 جاں بحق

مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 21 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہو گئے؛ بس میں گنجائش سے زائد مسافر سوار تھے۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 21 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہو گئے؛ بس میں گنجائش سے زائد مسافر سوار تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں ادھم پور کے قریب مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 21 افراد جاں بحق۔ حادثہ تیز رفتاری اور آٹو رکشہ سے تصادم کے باعث پیش آیا۔

April 21, 2026

قبوضہ کشمیر میں ایک انتہائی افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 21 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ المناک واقعہ ضلع ادھم پور کے قریب کانوٹ گاؤں کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس تیز موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق 42 نشستوں والی بس میں گنجائش سے زائد یعنی 60 سے زیادہ مسافر سوار تھے، جو رام نگر سے ادھم پور جا رہے تھے۔ عینی شاہدین اور حکام کا کہنا ہے کہ بس ایک خطرناک موڑ پر آٹو رکشہ سے ٹکرانے کے بعد سڑک سے پھسل گئی اور تقریباً 100 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ 19 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ مزید 2 زخمیوں نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑا۔

امدادی کاروائیاں

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 45 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز اور ضلعی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

سڑک حادثات کی سنگین صورتحال

واضح رہے کہ بھارت اور اس کے زیرِ انتظام علاقوں میں ٹریفک حادثات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے، جہاں ہر سال ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ ماہرین ان حادثات کی بڑی وجوہات میں تیز رفتاری، پہاڑی علاقوں کی خستہ حال سڑکیں، گاڑیوں کی ناقص حالت اور اوور لوڈنگ کو قرار دیتے ہیں۔

دیکھیے: اداروں پر عوامی اعتماد کی بحالی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *