چین اور پاکستان کے مابین باہمی تعاون کے تحت دو پاکستانی خلابازوں کو چینی خلابازوں سے تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا، جن میں سے ایک کو مختصر مدتی خلائی مشن میں پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔
چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے ترجمان ژانگ جینگبو کے مطابق پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل فروری 2025 کے معاہدے کے بعد شروع کیا گیا اور یہ عمل تین مراحل میں ہوگا، جن میں ابتدائی مرحلہ پاکستان میں جاری ہے جبکہ دوسرا اور تیسرا مراحلا چین میں ہوگا۔
ژانگ کے مطابق دوسرے مرحلے کی تیاری کے لیے تربیتی پروگرام اور ضروری آلات تیار کیے جا رہے ہیں، نیز تربیت کے دوران تمام شعبہ سے متعلق تمام سہولیات بھی دی جائیں گی۔ انکے مطابق حتمی مرحلے کے بعد منتخب پاکستانی خلاباز چینی خلائی عملے سے تربیت حاصل کریں گے اور دورانِ تربیت سائنسی تجربات سے گزریں گے۔
ژانگ نے مزید کہا ہم عالمی شراکت داروں کو اس مشن میں سمولیت کی دعوت دیتے ہیں، تاکہ سائنس اور تحقیق کے فوائد تمام انسانیت تک پہنچ سکیں۔
دیکھیں: امریکا – چین تعلقات میں نیا موڑ: تجارت، ٹیکنالوجی اور طاقت کی کشمکش
 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
								