عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے نمایاں نام ٹی ٹی پی کی سیاسی کمیشن کے سربراہ مولوی فقیر باجوڑی کے بیٹے مولوی فرید منصور کا ہے،

September 14, 2025

زلمے خلیل زاد سمیت دیگر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ملا عب الغنی برادر اخوند سے ملاقات کی۔

September 14, 2025

پاکستان نومبر میں پہلی بارٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا

قذافی اسٹیڈیم میں 23 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ ہوگا، 25 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان، پھر 27 نومبر کو پاکستان اور سری لنکا اور 29 نومبر کو فائنل میچ ہوگا۔

1 min read

پاکستان نومبر میں پہلی بارٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاکستان کی پہلی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے لیے سری لنکا اور افغانستان کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

September 7, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پہلی بار 17 سے 29 نومبر تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے علاوہ اس تین ملکی ٹورنامنٹ میں افغانستان اور سری لنکا بھی شامل ہوں گے، یہ سیریز آئندہ سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تمام ٹیموں کو قیمتی تیاری فراہم کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔

شیڈول کی تفصیل کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ میزبان ٹیم 17 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف سیریز کا آغاز کرے گی، یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ پاکستان میں افغانستان کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوگا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہوں گے، جب کہ ٹرائی سیریز کے باقی 5 ٹی ٹوئنٹی میچز، جن میں 29 نومبر کو فائنل بھی شامل ہے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ٹرائی سیریز کے شیڈول کے مطابق 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گے، 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گے، اسی طرح 22 نومبر کو پاکستان اور سری لنکا قذافی اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔

قذافی اسٹیڈیم میں 23 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ ہوگا، 25 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان، پھر 27 نومبر کو پاکستان اور سری لنکا اور 29 نومبر کو فائنل میچ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاکستان کی پہلی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے لیے سری لنکا اور افغانستان کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ نا صرف آئندہ سال کے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شاندار تیاری فراہم کرے گا بلکہ شائقین کو مختلف وینیوز پر دلچسپ کرکٹ بھی دیکھنے کو ملے گی۔

سمیر احمد سید کے مطابق اس سال کے آغاز میں پی سی بی نے کامیابی کے ساتھ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کی تھی، یہ کامیابیاں ہماری اہلیت اور اعلیٰ سطح پر مسلسل بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔

دیکھیں: افغان کپتان راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی تاریخ کے کامیاب ترین گیند باز بن گئے

متعلقہ مضامین

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *