امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کھولنے کی سات روزہ ایرانی تجویز مسترد کر دی ہے۔

September 27, 2026

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 96 گھنٹوں کے دوران متعدد انٹیلی جنس آپریشنز کرتے ہوئے 71 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

September 27, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سرکاری وسائل کی بندش کے بعد پی ٹی آئی اب لانگ مارچ کرنے کے قابل نہیں رہی۔

September 27, 2026

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے افغان طالبان کے بے بنیاد الزامات کی تشہیر نے پیشہ ورانہ صحافت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

September 27, 2026

کنڑ اور نورستان کی حالیہ جھڑپوں کو پاکستان سے جوڑنے کا افغان دعویٰ بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔ شواہد کے مطابق یہ تنازع دراصل معدنی وسائل پر قبضے اور اندرونی مزاحمت کا نتیجہ ہے۔

September 27, 2026

صوبائی وزیر شفیع جان اور فتنہ الخوارج کے کمانڈر کے درمیان مبینہ آڈیو سامنے آنے کے بعد لانگ مارچ کے التوا پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

September 27, 2026

پاک ایران تعلقات سے علاقائی استحکام مضبوط ہوگا: ایرانی صدر

ایرانی صدر پزشکیان کی محسن نقوی سے ملاقات، پاکستان ایران تعلقات کو علاقائی سکیورٹی کے لیے اہم قرار دیدیا۔
پاک ایران تعلقات سے علاقائی استحکام مضبوط ہوگا: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سکیورٹی اور استحکام میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

August 12, 2026

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سکیورٹی اور استحکام میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ایرانی صدر نے یہ بات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے تہران میں ملاقات کے بعد کہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران، اسلام آباد کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سکیورٹی سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران سے تعلقات بڑھانے اور مضبوط کرنے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر پاکستانی حکام کی دلچسپی اور محبت ایران کے لیے انتہائی قابلِ قدر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ہر شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور تعاون کو گہرا کرنے سے دونوں ممالک کے باہمی مفادات یقینی بنیں گے، جس سے علاقائی سکیورٹی اور استحکام بھی مضبوط ہوگا۔

پاک ایران تعلقات

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مضبوط اور نہ ٹوٹنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد، تہران کے ساتھ تعلقات کو جامع انداز میں بڑھانے کے لیے سنجیدہ عزم کے ساتھ اقدامات کر رہا ہے۔

محسن نقوی اس سے قبل ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور اپنے ہم منصب محسن مومنی سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکا اور ایران سمجھوتے کے قریب

دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ امریکا اور ایران ایک بار پھر امن معاہدے یا سمجھوتے کے قریب پہنچتے دکھائی دے رہے ہیں۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو تین روز میں ملنے والے اشارے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ دونوں فریق کسی نہ کسی سمجھوتے کے قریب ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن پورے علاقے کے مفاد میں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کھولنے کی سات روزہ ایرانی تجویز مسترد کر دی ہے۔

September 27, 2026

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 96 گھنٹوں کے دوران متعدد انٹیلی جنس آپریشنز کرتے ہوئے 71 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

September 27, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سرکاری وسائل کی بندش کے بعد پی ٹی آئی اب لانگ مارچ کرنے کے قابل نہیں رہی۔

September 27, 2026

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے افغان طالبان کے بے بنیاد الزامات کی تشہیر نے پیشہ ورانہ صحافت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

September 27, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *