"> ایران امریکا ثالثی میں ہم محتاط انداز میں پرامید ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر - HTN Urdu

ایران امریکا ثالثی میں ہم محتاط انداز میں پرامید ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے محتاط انداز میں پرامید ہے، جبکہ مکہ دفاعی معاہدے میں ایران کی شمولیت ممکن ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا رائٹرز کو انٹرویو

پاکستان ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے محتاط انداز میں پرامید ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مکہ دفاعی معاہدے میں ایران کی شمولیت اور خیبرپختونخوا میں آپریشنز پر بھی بات کی۔

October 31, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور ثالثی کی کوششوں کے حوالے سے محتاط انداز میں پرامید ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ایک ماہ کے دوران ایران کے دو دورے مثبت پیشرفت کی علامت ہیں۔

رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ایران کے دو دورے مثبت رہے ہیں، تاہم پاکستان اس معاملے میں محتاط انداز اختیار کیے ہوئے ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بعض طاقت ور عناصر اب بھی تنازع کے حل کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، کیونکہ ان کے خیال میں یہ کشیدگی ان کے مفاد میں ہے۔ تاہم انہوں نے ان عناصر کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت یا امریکا کی حمایت سے متعلق تفصیلات بتائیں۔

ایران کی شمولیت

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے میں نئے ارکان کی شمولیت کی گنجائش موجود ہے۔ ایران سمیت کوئی بھی ملک اس معاہدے کا حصہ بن سکتا ہے، بشرطیکہ وہ مشترکہ دفاع اور علاقائی امن کے وژن سے اتفاق کرے۔

ان کے مطابق معاہدے کا متن کسی نئے رکن کی شمولیت پر پابندی عائد نہیں کرتا، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی سیاسی قیادت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو دفاعی تعاون فراہم کرنا پاکستان کے عزم کا حصہ ہے۔ پاکستان مکہ اور مدینہ سمیت حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، تاہم پاکستان یمن کے اندرونی تنازع کا فریق نہیں بنے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجیوں کی مزید تعیناتی سے متعلق سوال پر کہا کہ اس کا انحصار حالات اور دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے فیصلے پر ہوگا۔

کے پی میں آپریشنز

خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سے متعلق سوال پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کرتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی رفتار اور دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 11 اکتوبر 2026 کو خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت پر دہشت گردی کی روک تھام میں ناکامی اور وفاق سے عدم تعاون کے الزامات عائد کیے تھے، تاہم پاکستان تحریک انصاف نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

طاہر اشرفی نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوشکی میں گرلز کالج پر حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

October 31, 2026

اسلام آباد میں فضل الرحمان سے منسلک متعدد مدارس کو غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کے نوٹسز، 15 روز میں تعمیل کی ہدایت۔

October 31, 2026

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی۔ تازہ ترین فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

October 31, 2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران چار زخمیوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس نے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

October 31, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *