"> سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کی تحقیقات، گرفتاری وارنٹ جاری

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف اربوں روپے کی مبینہ مالی بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں، حکومتی ذرائع کے مطابق گرفتاری وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں۔ ”پکلم
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

سہیل آفریدی کے خلاف اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع، گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کا دعویٰ، صحت کارڈ منصوبہ بھی انکوائری میں شامل۔

October 31, 2026

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف اربوں روپے کی مبینہ مالی بدعنوانی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ حکومتی ذرائع کے مطابق ان کے گرفتاری وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف مالی بدعنوانی کے شواہد حاصل ہوئے ہیں، تاہم تاحال ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی اس وقت حفاظتی تحویل میں ہیں اور محفوظ مقام پر موجود ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے، جبکہ دوسری جانب مبینہ مالی بدعنوانی کے معاملات کی چھان بین بھی جاری ہے۔

محکموں سے ریکارڈ طلب

صوبائی حکومت نے مبینہ مالی بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے تمام متعلقہ سرکاری محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ابتدائی انکوائری مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے والے کیسز قومی احتساب بیورو (نیب) اور محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوائے جائیں گے تاکہ مزید قانونی کارروائی کی جاسکے۔

حکومتی بیان میں صحت کارڈ منصوبے میں مبینہ کرپشن اور انتظامی بے ضابطگیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس منصوبے سے متعلق مختلف معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات کے لیے متعلقہ ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

طاہر اشرفی نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوشکی میں گرلز کالج پر حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

October 31, 2026

اسلام آباد میں فضل الرحمان سے منسلک متعدد مدارس کو غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے کے نوٹسز، 15 روز میں تعمیل کی ہدایت۔

October 31, 2026

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی۔ تازہ ترین فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

October 31, 2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران چار زخمیوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس نے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

October 31, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *